Bharat Express DD Free Dish

کیرلا میں وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے ششی تھرورپہلی پسند! کانگریس لیڈرنے کہا- ‘پہلے طے کریں، کس پارٹی میں ہیں؟’، جانئے پورا معاملہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ کیرلا کے وزیراعلیٰ عہدہ کے طور پر وہ سب سے مناسب ہیں۔ حالانکہ کانگریس کے ہی لیڈرنے ان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ طے کرلیں کہ کس پارٹی سے ہیں؟

کانگریس لیڈر کے مرلی دھرن نے ششی تھرور پر تنقید کی ہے۔

کانگریس لیڈرششی تھرورنے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک رپورٹ شیئرکی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق، ششی تھرورکیرلا میں وزیراعلیٰ عہدہ کی دوڑمیں سب سے آگے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے ذریعہ یہ پوسٹ شیئرکئے جانے کے بعد اب کانگریس کے ہی لیڈر کے مرلی دھرن نے ششی تھرورپرتنقید کی ہے۔ ایک بیان میں کے مرلی دھرن نے ششی تھرورپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہیں یہ طے کرنا چاہئے کہ وہ کس پارٹی سے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سروے میں کوئی آگے چلے، وزیراعلیٰ یوڈی ایف سے ہوگا۔

سروے رپورٹ میں کیا کہا گیا؟

دراصل، مبینہ طورپرایک پرائیویٹ نیوزایجنسی نے سروے کیا تھا، جس میں پایا گیا کہ 28.3 فیصد لوگ ششی تھرور کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طورپرمناسب مانتے ہیں۔ ششی تھرور نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس سروے کی ایک رپورٹ شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ہاتھ جوڑنے والا ایک ایموجی بنایا تھا۔ واضح رہے کہ کیرلا میں اگلے سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ سی پی آئی (ایم) کے سینئرلیڈرپنارائی وجین کی قیادت والی دوسری ایل ڈی ایف حکومت کی پانچ سالہ میعاد ختم ہورہی ہے۔ اس سے پہلے ششی تھرور کے اس پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

کانگریس نے ششی تھرور سے متعلق کیا کہا؟

وہیں ششی تھرورکے ذریعہ سروے شیئرکئے جانے کے بعد کانگریس کے سینئرلیڈرکے مرلی دھرن نے ان پرتنقید کی۔ مرلی دھرن نے کہا، “انہیں پہلے یہ طے کرنا چاہئے کہ وہ کس پارٹی سے ہیں۔” مرلی دھرن نے جمعرات کے روز ششی تھرور کی پوسٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، “بھلے ہی سروے میں کوئی اورآگے چل رہا ہو، اگر2026 کے اسمبلی الیکشن میں یوڈی ایف اقتدارمیں آتی ہے، تووزیراعلیٰ یوڈی ایف سے ہی ہوگا۔”

کانگریس لیڈر نے کہا، “ہمارا مقصد الیکشن جیتنا ہے۔ ہمیں اس طرح کے غیرضروری تنازعہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔” مرلی دھرن نے کہا کہ کانگریس کی کیرلا یونٹ میں کئی سینئرلیڈران ہیں، جن پروزیراعلیٰ عہدہ کے لئے غورکیا جائے گا۔ چاہے کوئی بھی سروے کچھ بھی کہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس ضوابط کا ایک ڈھانچہ ہے، جس کے مطابق، یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read