وزیر اعظم مودی نے برازیل کی صدارت میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران ریو ڈی جنیرو میں چلی کے صدر گیبریل بورِک فونٹ سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس یادگار ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں دونوں ممالک کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار۔
وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’ریو میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران چِلی کے صدر گیبریل بورِک فونٹ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہندوستان اور چِلی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے‘‘۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور مضبوط ہوتے رشتوں کی عکاس ہے۔
Delighted to have met President Gabriel Boric Font of Chile during the Rio BRICS Summit. India-Chile friendship is getting stronger and stronger! @GabrielBoric pic.twitter.com/0OJn0P9HUK
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2025
دونوں ممالک کے تعلقات ہو رہے ہیں مزید مضبوط
واضح رہے کہ ہندوستان اور چلِی کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک نے مئی 2025 میں ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (CEPA) کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا، جس کا مقصد دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور ڈیجیٹل خدمات جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
چِلی کی معدنی دولت، خاص طور پر تانبا اور لیتھیم، ہندوستان کے توانائی منتقلی اور الیکٹرک گاڑیوں کے ہدف کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں ہندوستان چلی کے ادارے ’’کوڈیلکو‘‘ کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ اپریل 2025 میں چلی کے صدر گیبریل بورِک کے دورۂ ہند کے دوران تعلیم، سائنس، دفاع اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے گلوبل ساؤتھ میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

