بہارمیں کانگریس کے ذریعہ تقسیم کئے جا رہے سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویروالے فرضی ویڈیوکے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔ اس معاملے سے متعلق بنگلورومیں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اس بات کی جانکاری اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پردی۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں دیگردوسرے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کہا، ’راہل گاندھی جی کی تصویر کا غلط استعمال کرکے فرضی ویڈیو بنانے کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ ابھی اوورلوگوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔
سینیٹری پیڈ کے پیکیٹ پر راہل گاندھی کی تصویر
دراصل، آل انڈیا مہیلاکانگریس کے ذریعہ بہارمیں ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت 5 لاکھ خواتین کومفت سینیٹری پیڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ان سینیٹری پیڈ کے پیکٹ پرکانگریس لیڈرراہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کی تصویرچھپی ہے۔ اس میں ’’ناری نیائے، مہیلا سمان‘‘ کا سلوگن (نعرہ) لکھا ہوا ہے۔ سینیٹری پیڈ کے پیکٹ پرضرورت مند فیملی کی خواتین کو 2,500 روپئے فی ماہ دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
राहुल गांधी जी की तस्वीर का गलत इस्तेमाल करके Fake वीडियो बनाने के खिलाफ FIR दर्ज करा दी गई है
अभी औरों के ख़िलाफ़ भी एक्शन लिया जा रहा है pic.twitter.com/up42Z3GqJK
— Supriya Shrinate (@SupriyaShrinate) July 6, 2025
حیدرآباد میں درج ہوئی دوسری ایف آئی آر
بہارمیں کانگریس کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے سینیٹری پیڈ کے حوالے سے اس طرح کے ویڈیوزوائرل کئے گئے تھے، جس میں پیڈ کے اندرراہل گاندھی کی تصویرچھپی تھی۔ کانگریس اسے فرضی قراردے رہی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ بھی شیئرکیا، جس میں کہا گیا کہ ‘راہل گاندھی کی تصویرکا غلط استعمال کرکے فرضی ویڈیو بنانے کے خلاف حیدرآباد میں دوسری ایف آئی آردرج حیدرآباد میں درج ہوئی۔
राहुल गांधी जी की तस्वीर का गलत इस्तेमाल करके Fake वीडियो बनाने के खिलाफ दूसरी FIR हैदराबाद में दर्ज हुई. https://t.co/iP2B59G8Ri pic.twitter.com/cC9DotbT21
— Congress (@INCIndia) July 6, 2025
کانگریس ترجمان کا بی جے پی پرالزام
اس سے قبل، کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے بی جے پی اوراس کے حامیوں پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پرایک فرضی ویڈیوکوراہل گاندھی سے جوڑکروائرل کیا جا رہا ہے، جس میں ان کی تصویرسینیٹری پیڈ پردکھائی گئی ہے۔ انہوں نے اس ویڈیوکو مکمل طورپرجعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویرلگا کرجو ویڈیووائرل ہورہا ہے، وہ سراسرجھوٹ ہے اوراس کے پیچھے بی جے پی کی گھٹیا سوچ صاف نظرآتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

