Bharat Express DD Free Dish

PM condoles loss of lives in Texas: ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار تعزیت، شدید بارش سے 50 سے زائد افراد ہلاک

سی این این کے مطابق، مرکزی ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث اچانک سیلاب آیا جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کیر کاؤنٹی میں سمر کیمپ سے 20 سے زائد لڑکیاں لاپتہ ہیں۔ یہ کیمپ ایک دریا کے کنارے واقع ہے، جہاں پانی کی سطح محض دو گھنٹوں میں 20 فٹ سے زیادہ بلند ہو گئی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث انسانی جانوں، خصوصاً بچوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور امریکی حکومت و متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہفتہ کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث انسانی جانوں، بالخصوص بچوں کی ہلاکت کے بارے میں جان کر گہرا دکھ ہوا۔ ہم امریکی حکومت اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

شدید بارشیں، 50 سے زائد اموات

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق، مرکزی ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث اچانک سیلاب آیا جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کیر کاؤنٹی (Kerr County)  میں ایک نجی عیسائی سمر کیمپ کیمپ مسٹک (Camp Mystic) سے 20 سے زائد لڑکیاں لاپتہ ہیں۔ یہ کیمپ ایک دریا کے کنارے واقع ہے، جہاں پانی کی سطح محض دو گھنٹوں میں 20 فٹ سے زیادہ بلند ہو گئی۔ مقامی حکام کے مطابق، اب تک سیکڑوں افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ بعض علاقوں میں صرف چند گھنٹوں میں ایک مہینے کی بارش کے برابر پانی برسا۔

امریکی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں

ہفتہ کی شب، امریکی سکریٹری آف ہوم لینڈ سیکورٹی، کرسٹی نوئم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح لوگوں کی تلاش اور انہیں ان کے خاندانوں سے جلد از جلد ملانا ہے۔ بعد میں ہم بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی Coast Guard  نے اب تک 223  افراد کو بچایا یا بچانے میں مدد فراہم کی ہے۔

کرسٹی نوئم نے ایکس پر لکھا کہ ہمارے دل ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو مرکزی ٹیکساس کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔ میں گورنر ایبٹ، ریاستی افسران، اور یو ایس کوسٹ گارڈ کا فوری اور جرات مندانہ ردعمل پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدرِ امریکہ تمام وفاقی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش، ریسکیو، اور خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ ایس مکمل طور پر متحرک ہے اور میں مسلسل صدر کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ ہم دن رات کام کر رہے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس دے رہے ہیں۔ خدا ٹیکساس کو سلامت رکھے!

گورنر نے ایمرجنسی میں توسیع کر دی

سی این این کے مطابق، ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ہفتہ کو ایک وسیع تر ایمرجنسی ڈیکلیریشن پر دستخط کیے، جس میں ٹریوس کاؤنٹی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ کاؤنٹی متاثرہ علاقے کیر کاؤنٹی سے تقریباً 130 میل شمال مشرق میں واقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read