پی ایم مودی نے ’من کی بات‘ میں سونیا وہار کے یوگا پروگرام کا کیا ذکر
من کی بات: اتوار (29 جون) کو نشر ہونے والے ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں سونیا وہار کے جمنا کنارے میں منعقدہ یوگا پروگرام کا ذکر کیا۔ اس خاص لمحے کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور بھوجپوری اداکار و گلوکار منوج تیواری نے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
’من کی بات‘ میں سونیا وہار میں جمنا کے کنارے منعقد یوگا کا ذکر
منوج تیواری نے ایکس پر لکھا، ’’آج من کی بات پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ہماری لوک سبھا کے سونیا وہار میں جمنا کنارے پر منعقد یوگا کا ذکر کیا، یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘
आज मन की बात कार्यक्रम के दौरान माननीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी ने हमारी लोकसभा के सोनिया विहार में यमुना तट पर हुए योग का उल्लेख किया, यह हम सभी के लिए गर्व का क्षण है।
21 June #yogaday2025 हमने CM @gupta_rekha जी के साथ @KapilMishra_IND की उपस्थिति में सोनिया… pic.twitter.com/CsayfUorpr— Manoj Tiwari (@ManojTiwariMP) June 29, 2025
’من کی بات‘ سننے پہنچے منوج تیواری
منوج تیواری نے کہا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر سونیا وہار کے جمنا کنارے پر یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بھی شرکت کی۔
منوج تیواری نے اتوار کے روز بوتھ نمبر 245، جگت پور پر بوتھ کے رہائشیوں کے ساتھ ’من کی بات‘ پروگرام سنا۔ اس دوران دہلی بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر آر یو چودھری صاحب کو بھی نوازا گیا۔ پروگرام کا آغاز جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی تصویر پر پھول چڑھانے سے ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
