ریلائنس جیو دنیا کا سب سے بڑا ایف ڈبلی اے سروس فراہم کنندہ بننے کی را ہ پر گامزن ہے۔
نئی دہلی: ریلائنس جیوامریکہ کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ٹی۔ موبائل کوپیچھے چھوڑکردنیا کی سب سے بڑی فکسڈ وائرلیس ایکسس سروس فراہم کرنے والی کمپنی بن سکتی ہے۔ آسان الفاظ میں، گھروں اوردفاترمیں دستیاب وائی۔ فائی سروس کوایف ڈبلیواے یعنی فکسڈ وائرلیس ایکسیس سروس کہا جاتا ہے۔ آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیزنے اتوارکوجاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ جون 2025 تک ریلائنس جیوکے پاس دنیا کے سب سے زیادہ ایف ڈبلیواے صارفین ہونے کا امکان ہے۔
ایف ڈبلیواے صارفین کی تعداد 68 لاکھ 80 ہزارسے تجاوز: ٹرائی
ٹی موبائل کے اعدادوشماربتاتے ہیں کہ مارچ 2025 میں کمپنی کے تقریباً 68 لاکھ 50 ہزارایف ڈبلیواے صارفین تھے۔ اس کے مقابلے میں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے جاری کردہ حالیہ اعداد وشمارکے مطابق، مئی کے مہینے میں ریلائنس جیوکے ایف ڈبلیو اے صارفین کی تعداد 68 لاکھ 80 ہزارسے تجاوزکرگئی۔ ظاہرہے، امریکی کمپنی نے اگلے چند مہینوں میں نئے صارفین بھی شامل کئے ہوں گے، لیکن ریلائنس جیوکے صارفین کوشامل کرنے کی رفتاربہت زیادہ ہے۔ مئی کے مہینے میں، کمپنی نے اپنے پورٹ فولیومیں تقریباً 7.5 لاکھ نئے ایف ڈبلیواے صارفین کوشامل کیا ہے۔
جون 2025 تک ٹی موبائل کوپیچھے چھوڑنے کا اندازہ
آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیزکا خیال ہے کہ جس رفتارسے ریلائنس جیونئے ایف ڈبلیواے صارفین کوشامل کررہا ہے، وہ جون 2025 تک امریکی کمپنی ٹی۔موبائل کوپیچھے چھوڑدے گا۔ ہندوستان میں صرف ریلائنس جیواوربھارتی ایئرٹیل ہی ایف ڈبلیواے سروس فراہم کرتے ہیں۔ مئی کے مہینے میں ایئرٹیل نے تقریباً 1 لاکھ 82 ہزارنئے صارفین کو شامل کیا۔ کمپنی کے ایف ڈبلیو اے کے صارفین اب بڑھ کر15 لاکھ 40 ہزارہوگئے ہیں۔ ووڈافون-آئیڈیا ابھی ایف ڈبلیواے سروس فراہم نہیں کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




