Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Inaugurates National Turmeric Board HQ in Nizamabad: وزیر داخلہ امت شاہ نے نظام آباد میں کیا قومی ہلدی بورڈ کے صدر دفتر کا افتتاح

یہ موقع ہندوستان میں ہلدی کے کاشتکاروں کو فروغ دینے اور ان کی مدد کرنے کی مرکز کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو تلنگانہ کے ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے، جہاں وہ کئی اہم تقاریب میں شرکت کررہے ہیں۔ نظام آباد میں قومی ہلدی بورڈ (National Turmeric Board)کے صدر دفتر کا افتتاح ان کے اس دورے کی خاص بات ہے۔ اس دوران بی جے پی کارکنوں اور پارٹی کے مقامی لیڈران نے امت شاہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ موقع ہندوستان میں ہلدی کے کاشتکاروں کو فروغ دینے اور ان کی مدد کرنے کی مرکز کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انھوں نے افتتاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج نظام آباد، تلنگانہ میں جدید ترین نیشنل ہلدی بورڈ ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی وژنری قیادت میں یہ اقدام ہمارے محنتی ہلدی کاشتکاروں کو مناسب قیمتوں اور ایک مضبوط ڈیمانڈ سپلائی ماحولیاتی نظام کو یقینی بنا کر نمایاں طور پر بااختیار بنائے گا۔ یہ ہلدی کی برآمدات کو بھی بڑا فروغ دے گا اور دواؤں کی حوالے سے عالمی سطح پر اس کی قدر کو بھی ظاہر کرے گا۔‘‘

کسانوں کو بااختیار بنانا ہے ہلدی بورڈ کا مقصد

قومی ہلدی بورڈ، جو حال ہی میں مرکزی حکومت کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے، کا مقصد ہلدی کی کاشت، پروسیسنگ، برآمد اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ بورڈ سے خاص طور پر ہلدی اگانے والی ریاستوں جیسے تلنگانہ، مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کو فائدہ پہنچے گا، جہاں ہزاروں کسان ایک اہم فصل کے طور پر ہلدی پر انحصار کرتے ہیں۔

کسانوں سے کیا خطاب

اس دوران امت شاہ نے ایک کسان سمّلین سے بھی خطاب کیا، جس میں انھوں نے قومی سلامتی، نکسل مخالف مہم سمیت متعدد موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ کی ترقی ڈبل انجن سرکار سے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے کانگریس پر بدعنوانی اور نکسلیوں کی مدد کا الزام بھی لگایا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read