Bharat Express DD Free Dish

International Yoga Day 2025: سڈنی اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیاں ہوں یا ایورسٹ کی چوٹیاں ، پی ایم مودی نے وشاکھاپٹنم سے دنیا کو یوگ کا دیاپیغام  

آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک تجویز کی حمایت نہیں تھی بلکہ یہ انسانیت کی بھلائی کے لیے دنیا کی اجتماعی کوشش تھی۔

وزیراعظم نریندرمودی نے وشاکھاپٹنم میں 11 واں بین الاقوامی یوگا ڈے پر لاکھوں لوگوں کے درمیان منایا۔ اس دوران انہوں نے دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ یوگا سب کا ہے اورسبھی کے لئے ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یوگا نے پوری دنیا کو جوڑدیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ‘یوگا کا مطلب ہے جوڑنا اور یوگا نے پوری دنیا کو ایک ساتھ جوڑا ہے۔ یوگا سبھی کا ہے اور سب کے لیے ہے۔ آج یہ ہر کسی کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ آج 21 جون کو 11ویں بار پوری دنیا ایک ساتھ یوگا کر رہی ہے۔ یوگا کا سادہ مطلب جڑنا ہے اور یہ دیکھنا خوشگوار ہے کہ یوگا نے پوری دنیا کو کس طرح جوڑا ہے۔ یوگا ہمیں امن کی سمت دیتا ہے۔’

یوگا سب کا ہے، سب کے لیے: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے مزید کہا، ‘جب میں گزشتہ دہائی میں یوگا کے سفر کو دیکھتا ہوں تو مجھے بہت سی چیزیں یاد آتی ہیں۔ جس دن ہندوستان نے اقوام متحدہ میں یہ تجویز پیش کی کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر تسلیم کیا جائے اور پھر مختصر وقت میں دنیا کے 175 ممالک ہماری تجویز کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک تجویز کی حمایت نہیں تھی بلکہ یہ انسانیت کی بھلائی کے لیے دنیا کی اجتماعی کوشش تھی۔ چاہے وہ سڈنی اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیاں ہوں، ایورسٹ کی چوٹیاں ہوں یا سمندر کی وسعت۔ ہر جگہ سے ایک ہی پیغام آتا ہے – یوگا سب کا ہے اور سب کے لیے ہے۔’

چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان پی ایم مودی کے ساتھ موجود تھے

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور نائب وزیر اعلی پون کلیان بھی پی ایم مودی کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ یوگا ڈے پر اس بار یوگا کی تھیم ‘ یوگا فارون ارتھ، ون ہیلتھ’ ہے۔ اس پروگرام کو ملک بھر میں 1 لاکھ سے زیادہ مقامات پر منعقد ‘یوگ سنگم’ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس میں 2 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔