سونیا گاندھی۔ (فائل فوٹو)
کانگریس پارلیمانی امورکی سربراہ سونیا گاندھی کی حالت مستحکم ہے۔ سونیا گاندھی کوپیٹ سے متعلق پریشانی کے سبب اتوار کی شام کو دہلی کے سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں پیرکے روزیہ جانکاری دی گئی۔
جانئے کس بیماری کا چل رہا ہے علاج؟
کانگریس کی صدرسونیا گاندھی کواتوارکی شام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے بیان کے مطابق، سرگنگا رام اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اجے سوروپ نے کہا، ”انہیں پیٹ سے متعلق پریشانی کے لئے سرجیکل گیسٹر اینٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کے تحت کل (اتوار) رات 9 بجے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹران کی صحت پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔”
شملہ کے آئی جی ایم سی اسپتال میں بھی گئی تھیں سونیا گاندھی
واضح رہے کہ گزشتہ 9 جون کو ان کا اسی اسپتال میں میڈیکل ٹسٹ ہوا تھا۔ اسی ٹسٹ کے دو دن پہلے، ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سونیا گاندھی کی شملہ کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) میں کچھ جانچ کی گئی تھی۔
کئی بار خراب ہوچکی ہے سونیا گاندھی کی طبیعت
کانگریس کی سابق صدر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی کی طبیعت گزشتہ کچھ سالوں میں کئی بار خراب ہوئی ہے۔ اس کے سبب انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کرایا جا چکا ہے۔ وہ کئی بار روٹین چیک اپ کے لئے بھی اسپتال جاتی رہتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

