سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل بی کے جی ایم لسانتھا روڈریگو 11 سے 14 جون 2025 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تربیت اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں نئی شراکتیں تلاش کرنے کی طرف ایک اہم قدم مانا جا رہاہے۔
قومی جنگی یادگار پر پیش کیا خراج عقیدت
اپنے دورے کے پہلے دن جنرل روڈریگو نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار پر پھول چڑھا کر ہندوستان کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انھیں ساؤتھ بلاک لان میں ہندوستاننی فوج نے گارڈ آف آنر دیا۔ اس باوقار تقریب میں ہندوستانی فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور دفاعی مذاکرات
گارڈ آف آنر کے بعد جنرل روڈریگو نے ہندوستانی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی سے ملاقات کی۔ دونوں فوجی افسران نے دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ تحفظات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران جنرل روڈریگو کو آپریشن سندور اور ہندوستان کی دفاعی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس کے بعد سری لنکا کے آرمی چیف نے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ اور دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی اور سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا جنرل روڈریگو نے مانک شا سنٹر میں ایک درخت لگا کر ہندوستانی اور سری لنکا کی فوجوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو علامتی طور پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
جے پور اور دہرادون کا دورہ
12 جون کو وہ جے پور جائیں گے جہاں وہ جنوبی مغربی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے کا خاص اور جذباتی اسٹاپ 14 جون کو دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (IMA) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوگا، جہاں وہ جائزہ لینے والے افسر کے طور پر موجود ہوں گے۔ جنرل روڈریگو نے دسمبر 1990 میں 87ویں کورس کے تحت یہاں سے کمیشن حاصل کیا تھا۔ یہ ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہو گا کہ وہ برسوں بعد اپنے ہی تربیتی ادارے میں افسران کی نئی نسل کو سلام پیش کریں۔
بھارت سری لنکا دفاعی تعلقات کی نئی سمت
جنرل روڈریگو کا یہ دورہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان فوجی دوستی، علاقائی امن اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی مذاکرات اور مشترکہ دفاعی ترجیحات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک آنے والے وقت میں مزید جامع تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
