Bharat Express DD Free Dish

Bharat Express opens new office in Mumbai: ممبئی میں بھارت ایکسپریس کے نئے دفتر کا افتتاح، چینل مسلسل ترقی کی راہ پر

کچھ وقت پہلے ہی بھارت ایکسپریس ڈی ڈی فری ڈش چینل-69 پر بھی جگہ بنا چکا ہے اور اب اسے ملک کے تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے نئے دفتر کا آج ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں افتتاح کیا گیا۔ چینل کے سینئر صحافی ابھیشیک پانڈے (ریاستی سربراہ) نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرکے اس کی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس موقع پر سدّھی وینائک کے خزانچی آچاریہ پون ترپاٹھی نے بھی واستو پوجا میں حصہ لیا۔

ابھیشیک پانڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’آپ سب کے تعاون اور محبت سے بھارت ایکسپریس کا سفر بہتر ہو رہا ہے۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی رہنمائی میں چینل ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ جو مسلسل محنت کر رہے ہیں۔‘‘

آج ممبئی میں چینل کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر روایتی پوجا اور ربن کاٹنے کی رسم ادا کی گئی۔ یہ قدم چینل کو وسعت دینے اور ممبئی میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے اپنے ناظرین اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا، جو چینل کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے بھارت ایکسپریس

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا آغاز فروری 2023 میں ہوا تھا۔ ملک کے مشہور صحافی، مصنف اور مفکر اوپیندر رائے اس کے بانی، چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر انچیف ہیں۔ وہ پہلے سہارا میڈیا گروپ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کئی دیگر میڈیا گروپس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے بہت کم وقت میں ملک کے ٹاپ چینلز میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اب یہ زیادہ تر ٹی وی سروسز پر دستیاب ہے۔ کچھ وقت پہلے ہی بھارت ایکسپریس ڈی ڈی فری ڈش چینل-69 پر بھی جگہ بنا چکا ہے اور اب اسے ملک کے تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read