مال گاڑی ٹرین کے پٹری سے اترنے پر وزیر ریلوے کا اظہار افسوس
بھارت ایکسپریس /کورئی سٹیشن پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کے معادضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کے لیے 1 لاکھ روپے اور ہلکے زخمیوں کے لیے 25 ہزار روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔