Bharat Express DD Free Dish

Yuzvendra chahal rumored gf rj mahvash: یوزویندر چہل کی گرل فرینڈ مہوش پنجاب کنگس کی شکست سے مایوس، ویڈیو وائرل

ایلیمنیٹر میچ آج گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ملان پور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر 2 میں جائے گی، جب کہ ہارنے والی ٹیم کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔

شریاس آئیر کی قیادت میں پنجاب کنگس کی کارکردگی کوالیفائر میں مایوس کن رہی۔ پنجاب کے تمام شائقین اس سے غمزدہ تھیں۔ یوزویندر چہل کی ریومرگرل فرینڈ آر جے مہوش، جو کہ مولان پور کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھیں، اس پرفارمنس کو دیکھ کر بے حد افسردہ  اور غم زدہ ہوگئیں ۔ ان کا ردعمل وائرل ہو رہا ہے۔

پریتی زنٹا کو مایوس

اس سیزن میں پریتی زنٹا ہر میچ میں بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں کیونکہ ان کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ لیکن کوالیفائر-1 میں ایسا نہیں لگتا تھا کہ یہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کی کارکردگی تھی۔ میچ کے دوران کیمرہ بار بار پریتی زنٹا پر فوکس کر رہا تھا جس میں ان کی مایوسی صاف نظر آ رہی تھی۔

مولان پور میں کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کو دوسرے اوور میں پہلا جھٹکا پریانش آریہ (7) کی شکل میں لگا، جو پورے سیزن میں شاندار کھیل رہے تھے، جس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی ۔ پاور پلے میں ٹیم کی 4 وکٹیں پربھسمرن سنگھ (18)، شریاس آئیر (4) اور جوش انگلس کی صورت میں گریں۔ یش دیال، جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار کی شاندار بولنگ نے پنجاب کے ٹاپ بلے بازوں کی کمر توڑ دی۔

اس کے بعد اسپنر سویاش شرما نے بھی اس سلسلے کو جاری رکھا، انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں 2 بڑی وکٹیں (ششانک سنگھ اور مشیر خان) حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے مارکس اسٹوئنس (26) کو بولڈ کیا۔ انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں ،جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مہوش پنجاب کی شکست سے مایوس

پنجاب کے تمام شائقین مایوس تھے، ان کے چہروں سے مسکراہٹ غائب تھی۔ یہی ردعمل یوزویندر چہل کی ریمور گرل فرینڈ مہوش کا تھا، جو یوٹیوبر شوبھنکر مشرا کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہیں تھیں۔ وہ پنجاب کو سپورٹ کر رہی تھیں، اس سے قبل بھی وہ ٹیم کا میچ دیکھنے آئی تھیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کئی مداحوں نے اس تصویر کو وائرل کرنا شروع کر دیا، کیونکہ وہ شوبھنکر مشرا کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہی تھیں۔ مشرا پنجاب کنگس کو بھی سپورٹ کر رہے تھے۔ دونوں پورے میچ میں مایوس نظر آئے، حالانکہ کچھ مواقع ایسے بھی آئے، جب انہیں خوش ہونے  کا موقع بھی ملا۔

آر سی بی چوتھی بار آئی پی ایل فائنل میں پہنچی 

آر سی بی نے 102 رنز کا ہدف 10 اوور میں حاصل کر لیا۔ وراٹ کوہلی 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، فل سالٹ نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ اس بار آر سی بی شاندار رول ادا کرہی  ہے اور ٹائٹل سے 1 قدم دور ہے۔ دوسری جانب پنجاب کنگس کو فائنل میں پہنچنے کے لیے اب کوالیفائر ٹو جیتنا ہوگا۔ اس میں ان کا مقابلہ ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ایلیمنیٹر میچ آج گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ملان پور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر 2 میں جائے گی، جب کہ ہارنے والی ٹیم کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read