وزیر اعظم مودی گجرات کے بھج میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: اے این آئی)
سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کے لیے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ’’پاکستان جیسا ملک ’ٹیررزم‘ کو ’ٹورزم‘ سمجھتا ہے۔‘‘ یعنی پاکستان دہشت گردی کو سیاحت سمجھتا ہے اور اس کا یہ سمجھنا ’’دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے یہ بیان اپنے دو روزہ گجرات دورے کے تحت بھج میں منعقدہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
آپریشن سندور کا کیا ذکر
وزیر اعظم نے آپریشن سندور اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان سیاحت پر یقین رکھتا ہے۔ سیاحت لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔ لیکن پاکستان جیسا ملک دہشت گردی کو سیاحت سمجھتا ہے۔ یہ دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’دہشت گردی کے خلاف ہماری پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے۔ آپریشن سندور نے ہماری پالیسی کو واضح کر دیا۔ جو بھی ہمارا خون بہائے گا اسے ویسا ہی جواب ملے گا۔ کسی قیمت پر اسے بخشا نہیں جائے گا۔‘‘
وزیر اعظم نے آپریشن سندور کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا ’’آپریشن سندور کا مشن انسانیت کو بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کا ہے۔ ہم نے 15 دن انتظار کیا کہ آیا پاکستان دہشت گردی کے خلاف کوئی قدم اٹھائے گا یا نہیں۔ لیکن جب انھوں نے کچھ نہیں کیا تو ہم نے اپنی افواج کو کھلی چھوٹ دے دی۔‘‘
پچاس ہزار کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا کیا افتتاح
اس دوران وزیر اعظم مودی نے بھج میں 53,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا ’’آج یہاں 50000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ایک وقت تھا جب پورے گجرات میں اتنے بڑے پروجیکٹ کا اعلان نہیں ہوتا تھا اور اب اتنے بڑے ترقیاتی کاموں سے بس ایک ضلع فائدہ اٹھائے گا۔ اس پروجیکٹ سے ہندوستان کو دنیا کی نیلی معیشت اور سبز توانائی کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


