اب پوری دنیا پاکستان کے بارے میں سچ جان جائے گی ،جو کئی دہائیوں سے دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔ آپریشن سندور کے بعد اب بھارت اپنی کامیابی اور پاکستان کے ناپاک اعمال کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لیے تیار ہے۔ مرکز کی مودی حکومت تمام پارٹیوں کے 51 لیڈروں اور 85 سفیروں کو 32 مختلف ممالک میں بھیجے گی۔ یہ وفد (آل پارٹی ڈیلیگیشن) بتائے گا کہ کس طرح بھارت نے آپریشن سندور میں پاکستان میں پرورش پانے والی دہشت گردی پر حملہ کیا اور ان کے کیمپوں اور لانچنگ پیڈز کو تباہ کیا۔
سات وفود (آل پارٹی ڈیلیگیشن) جن میں ایم پی ایز کو شامل کیا گیا ہے، دو وفود آج (21 مئی) بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ پہلا وفد جے ڈی یو کے ایگزیکٹو صدر سنجے جھا کی قیادت میں جاپان روانہ ہوگا۔ یہ وفد جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور سنگاپور کا دورہ کرے گا۔
دوسرا آل پارٹی وفد
دوسرے وفد کی قیادت شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کریں گے۔ ان کے ساتھ بی جے پی لیڈر بنسوری سوراج، سمبت پاترا، منن کمار مشرا، اتل گرگ، ایس ایس اہلووالیا اور آئی یو ایم ایل ایم پی ای ٹی محمد بشیر بھی ہوں گے۔ ٹیم پہلے متحدہ عرب امارات جائے گی، پھر کانگو، سیرا لیون اور آخر میں لائبیریا جائے گی۔
کنیموزی تیسرے وفد کی قیادت کریں گی
تیسرا وفد 22 مئی کو روس روانہ ہو گا، اس کے بعد سلووینیا، یونان، لٹویا اور آخر میں اسپین پہنچے گا۔ اس وفد کی قیادت ڈی ایم کے ایم پی کنیموزی کریں گی۔
ششی تھرور کی قیادت میں چوتھا آل پارٹی وفد
کانگریس لیڈر ششی تھرور کی قیادت میں چوتھا وفد (آل پارٹی ڈیلی گیشن) امریکہ، پانامہ، گیانا، برازیل اور کولمبیا کا دورہ کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



