وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر سکّم کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں امت شاہ نے کاشتکاری اور سیاحت میں ریاست کی کامیابیوں کی تعریف کی اور اسے بہترین کارکردگی کا معیار قرار دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امت شاہ نے لکھا ’’سکّم ڈے کے موقع پر سکّم کی بہنوں اور بھائیوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گھرے سکّم نے اپنے لوگوں کی محنت اور مہمان نوازی سے نامیاتی زراعت اور سیاحت میں بہترین کارکردگی کے معیارات قائم کیے ہیں۔ میں ریاست کی مسلسل خوش حالی کی دعا گو ہوں۔‘‘
On Sikkim Day, extending my best wishes to sisters and brothers of Sikkim. Cradled in the Himalayas Sikkim has set benchmarks of excellence in organic agriculture and tourism with the hard work and hospitality of its people. Praying for the state’s continued prosperity.
— Amit Shah (@AmitShah) May 16, 2025
وزیر اعظم مودی نے بھی دی مبارکباد
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سکّم کے لوگوں کو بھی اس خاص موقع پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے سکّم کو ’’پر سکون‘‘ خوبصورتی کا مقام بتایا، جس نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا ’’سکّم کے لوگوں کو ان کے یوم ریاست پر پرتپاک مبارکباد!‘‘
وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ ’’اس سال یہ دن اور بھی خاص ہے کیوں کہ ہم سکّم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں! سکّم پرسکون خوب صورتی، بھرپور ثقافتی روایات اور محنتی لوگوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس نے متنوع شعبوں میں ترقی کی ہے۔ میری دعا ہے کہ اس خوبصورت ریاست کے لوگ ترقی کرتے رہیں۔‘‘
Warm greetings to the people of Sikkim on their Statehood Day! This year, the occasion is even more special as we mark the 50th anniversary of Sikkim’s statehood!
Sikkim is associated with serene beauty, rich cultural traditions and industrious people. It has made strides in…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 16, 2025
سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے بھی اس موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا۔ انھوں نے سکّم کی سابق بادشاہی کی وراثت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ سکّم 16 مئی 1975 کو ہندوستان کی 22 ویں ریاست بنا تھا۔ اس کے پہلے وزیر اعلیٰ لینڈوپ دورجی کھنگسرپا نے سابق چوگیال بادشاہی میں جمہوریت کو متعارف کرایا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



