Bharat Express DD Free Dish

Seven drowned in Ramganga River in Hardoi: اترپردیش کے ہردوئی میں رام گنگا ندی میں ڈوبے سات افراد، چار کو بچایا گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ گاؤں والوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود ہے اور بچاؤ کے کام میں مدد کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے راحت اور بچاؤ کا کام تیز کر دیا ہے۔ ابھی تک کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔

ہردوئی: اتر پردیش کے ہردوئی ضلع کے ارول تھانہ علاقے میں پیر کے روز رام گنگا ندی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ندی کے اس پار اپنی فصلیں دیکھنے گئے ایک ہی خاندان کے سات افراد ندی کے تیز کرنٹ میں بہہ گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے چار افراد کو بچا لیا گیا۔ حالانہ، تین بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

دیواری لال اور بلرام پھیرے کے خاندان رام گنگا ندی کے پار اپنے کھیتوں میں تربوز اور خربوزے کی کاشت کرتے ہیں۔ ہر روز کی طرح پیر کے روز بھی وہ کھیت سے کشتی کے ذریعے ندی پار کر کے واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران کنڈا ندی کے تیز بہاؤ میں کشتی توازن کھو بیٹھی اور اس میں سوار تمام افراد ندی میں گر گئے۔

حادثے کے بعد دیواری لال، سمن، نرمل اور کاجل کو وہاں موجود لوگوں نے باہر نکالا۔ لیکن، بلرام پھیرے کا 14 سالہ بیٹا شیوم، آٹھ سالہ بیٹی سنینا اور اس کی 13 سالہ بھتیجی سونیکا کا پتہ نہیں چلا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تینوں ندی میں ڈوب گئے ہوں گے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ گاؤں والوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود ہے اور بچاؤ کے کام میں مدد کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے راحت اور بچاؤ کا کام تیز کر دیا ہے۔ ابھی تک کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد اہل خانہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ اہل خانہ بچوں کی سلامتی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔