Bharat Express DD Free Dish

PM Modi and telephone conversation with Keir Starmer: وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم اسٹارمر نے باہمی طور پر فائدہ مند بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے اور ڈبل کنٹریبیوشن کنونشن کا خیرمقدم کیا

دونوں رہنماؤں نے اسے دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا، ان معاہدوں سے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا ، اختراع اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نقل و حرکت کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم اسٹارمر کو بھارت آنے کی دعوت دی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب سر کیر اسٹارمر نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے دوہرے تعاون کے کنونشن کے ساتھ ساتھ ایک جرأت مندانہ اور بھارت-برطانیہ دونوں کے لئے فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدہ ہونے کا خیر مقدم کیا۔

تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا

ان رہنماؤں نے اسے دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جس سے دونوں معیشتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا کے دو کھلے بازاروں کی عظیم معیشتوں کے درمیان تاریخی معاہدوں سے کمپنیوں کے لیے نئے مواقع فراہم ہوں گے، اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

بھارت-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ملے گی مضبوطی

وزیر اعظم اسٹارمر نے کہا کہ اتحاد کو مضبوط بنانا اور دنیا بھر کی معیشتوں کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا ان کے مضبوط اور محفوظ معیشت میں تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع مزید شراکت داری کی مضبوط اور کثیر جہتی بنیاد بنی رہے گی۔ایک متوازن، مساوی اورجرأت مندانہ ایف ٹی اے ہونے سے، جس میں اشیا اور خدمات کی تجارت کا احاطہ کیا گیا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ اس سے دو طرفہ تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معیاری زندگی میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے شہریوں کی عمومی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی۔اس سے دونوں ممالک کے لیے امکانات کو بروئے کارلانے کا بھی موقع ملے گا تاکہ عالمی منڈیوں کے لیے مصنوعات اور خدمات کی تیاری مشترکہ طور پر کی جائے۔یہ معاہدہ بھارت-یوکے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں کو مستحکم کرتا ہے اور تعاون اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کرتا ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم اسٹارمر کو بھارت آنے کی دعوت دی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ برقراررکھے جانے پر اتفاق ہوا ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read