Urdu Conclave 2026

Dr Vijay Rai Passed Away: راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر وجے رائے کا انتقال، نوئیڈا میں ادا کی گئیں آخری رسومات، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا

میڈیا کی دنیا سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی وجے رائے نہیں رہے۔ وہ سہارا ٹی وی کے ایڈیٹوریل ایڈوائزر بھی تھے۔

ڈاکٹر وجے رائے سہارا میڈیا کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی رہائش نوئیڈا میں ہی ہے۔

ملک کے سینئر صحافی اور راشٹریہ سہارا اخبار کے گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر وجے رائے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ آج ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ انہیں ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

صحافت کی دنیا میں سوگ کی لہر

ڈاکٹر وجے رائے کے انتقال کی خبر ملتے ہی صحافت کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ان کی آخری رسومات اتوار کی دوپہر نوئیڈا میں ادا کی گئیں۔ سہارا گروپ اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیادہ تر ممبران نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے ڈاکٹر وجے رائے کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر وجے رائے کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں۔ ان کے آخری سفر میں ان کی ارتھی کو کاندھا بھی دیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی غم کا اظہار کیا

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وجے رائے کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے لیے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

وجے رائے نے کیریئر کا آغاز ایک استاد کے طور پر کیا

ڈاکٹر وجے رائے راشٹریہ سہارا اخبار کے گروپ ایڈیٹر تھے۔ بعد میں انہیں پرنٹ ایڈوائزر بنایا گیا۔ انہیں سہارا میڈیا کے ٹی وی ونگ کا مشیر بھی بنایا گیا۔ ڈاکٹر وجے رائے نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک استاد کے طور پر ، لیکن صحافت میں دلچسپی کی وجہ سے انہوں نے راشٹریہ سہارا اخبار میں نامہ نگار کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ وہ میڈیا کی دنیا میں خبروں کے انتخاب، پیشکش اور دلچسپ سرخیاں دینے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے وسیع تجربے کے پیش نظر سہارا نیوز نیٹ ورک کی انتظامیہ نے انہیں اخبار کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن کی ذمہ داری دیتے ہوئے پورے نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹوریل ایڈوائزر کی ذمہ داری سونپی۔

ڈاکٹر وجے رائے 6 جولائی 1967 کو اتر پردیش کے کشی نگر ضلع میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم کشی نگر اور دیوریا میں ہوئی، پھر بنارس ہندو یونیورسٹی (وارنسی) سے گریجویشن کیا۔ ان کے والد مہیما رائے اتر پردیش پولیس سروس سے وابستہ تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read