وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں میں سڑک، دفاع، ریلوے اور صنعتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ اس پروگرام کے دوران انھوں نے امراوتی کیپٹل سٹی کے تعمیراتی کام کا بھی دوبارہ آغاز کیا۔
#WATCH प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने अमरावती राजधानी शहर के विकास के लिए 58,000 करोड़ रुपये से अधिक की लागत वाली विभिन्न परियोजनाओं – सड़क, रक्षा, रेलवे और औद्योगिक बुनियादी ढांचा परियोजनाओं की आधारशिला रखी और उन्हें राष्ट्र को समर्पित किया।
(सोर्स-डीडी) pic.twitter.com/GKnMIZOb62
— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 2, 2025
وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کیا وزیر اعظم کا استقبال
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی کی امراوتی آمد پر گرمجوشی سے ان کا خیرمقدم کیا۔ یہ پروگرام شام 4:30 بجے شروع ہوا اور اس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے امراوتی میں کہا ’’جب میں گجرات کا نو منتخب وزیر اعلیٰ تھا، تب میں حیدرآباد میں چندرابابو نائیڈو کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی گہرائی سے نگرانی کر رہا تھا۔ میں نے بہت کچھ سیکھا اور آج مجھے ان پر عمل درآمد کرنے کا موقع ملا ہے۔
امراوی ہے روایت اور جدت کا سنگم: وزیراعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا ’’امراوتی وہ سرزمین ہے جہاں روایت اور جدت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ یہاں بدھ مت کے ورثے کا امن ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی توانائی بھی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسکیمیں نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ پورے ملک کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ’’امراوتی اندرلوک کی راجدھانی کا نام تھا اور یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ امراوتی آندھرا پردیش کی راجدھانی ہے، یہ ’’گولڈن آندھرا‘‘ کے قیام کی علامت ہے۔ ’’گولڈن آندھرا‘‘ ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ کو بھی مضبوط کرے گا اور امراوتی ’’گولڈن آندھرا‘‘ کے وژن کو تقویت بخشے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

