لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ، پوپ فرانسس کو روم کے باسیلیکا دی سانتا ماریا میگیور میں ایک تقریب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انھیں سپرد خاک کرتے ہوئے ان کی سادہ تدفین کی خواہش پوری کی گئی۔ جہاں پوری دنیا ان کے انتقال پر سوگ منا رہی ہے، وہیں صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ہندوستانی لیڈروں نے بھی آنجہانی پوپ کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔
پوپ فرانسس کو سادگی کے ساتھ دفن کیا گیا
پوپ فرانسس کو 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں ویٹیکن کے کاسا سانتا مارٹا کی رہائش گاہ میں ان کی سادہ تدفین کی خواہش کے مطابق دفن کیا گیا۔ روایتی تین تہوں والے پوپ کے تابوت کےبجائے ان کے نعش کو لکڑی کے ایک سادہ تابوت میں رکھا گیا۔ کارڈینل کیون فیرل نے آخری رسومات ادا کیں۔
صدر مرمو نے ویٹیکن پہنچ کر پیش کیا خراج
صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کے روز ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کا دورہ کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ مرکزی وزراء کرن رجیجو اور جارج کورین بھی تھے۔ وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وفد نے پوپ فرانسس کو عالمی امن، بین المذاہب مکالمے اور انسانی وقار کے لیے ان کی خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔
President Droupadi Murmu paid homage to His Holiness Pope Francis at Basilica of Saint Peter in Vatican City. pic.twitter.com/eymWVVZi4J
— President of India (@rashtrapatibhvn) April 25, 2025
وزیر اعظم مودی نے بھی پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے پوپ کے لیے اظہار تعزیت اور ان کی وراثت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’راشٹرپتی (صدر جمہوریہ) جی نے پورے ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے تقدس مآب پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ معاشرے کے لیے ان کی خدمات کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے اس سے قبل 2021 میں ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے اٹلی کے اپولیا میں حالیہ G7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان سے دوبارہ ملاقات کی تھی۔
Rashtrapati Ji pays homage to His Holiness, Pope Francis on behalf of the people of India. The world will always remember his service to society. https://t.co/eW73nRp4MZ
— Narendra Modi (@narendramodi) April 26, 2025
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


