انڈیگو اور ایئر انڈیا نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستانی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے ساتھ ان کی خدمات میں خلل ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے دونوں ایئر لائنز نے بتایا کہ پرواز کے راستوں میں تبدیلی کی وجہ سے کچھ بین الاقوامی پروازوں کے نظام الاوقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
IMPORTANT UPDATE:
Due to the announced restriction of Pakistan airspace for all Indian airlines, it is expected that some Air India flights to or from North America, UK, Europe, and Middle East will take an alternative extended route. Air India regrets the inconvenience caused…
— Air India (@airindia) April 24, 2025
ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی کی پروازیں پاکستان کے اس قدم کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ دونوں ایئرلائنز نے کہا کہ انھیں مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے، لیکن یہ معاملہ ان کے اختیار میں نہیں ہے۔ انھوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانگی سے قبل اپنی پرواز کا وقت دوبارہ ضرور چیک کریں۔
#6ETravelAdvisory: In view of the ongoing situation and Pakistan air space closure, a few international flight schedules may be impacted. We’re working to minimise the inconvenience. Check your flight status https://t.co/ll3K8PwtRV and rebooking options https://t.co/51Q3oUe0lP pic.twitter.com/mdnVObO0ON
— IndiGo (@IndiGo6E) April 24, 2025
واضح رہے کہ ہندوستان کے سخت اقدامات کے بعد چند گھنٹے قبل پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام ہندوستانی ملکیتی ایئر لائنز کے لیے بند کر دی ہیں۔ اس کے شملہ معاہدے کو رد کر دیا ہے اور واگھا بارڈر بھی بند کر دیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے سندھ جل معاہدے کی منسوخی کے علاوہ پاکستانیوں کے لیے ویزا بھی معطل کر دیا ہے۔ وہیں حکومت نے اسلام آباد میں موجود اپنے افسران کو بھی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

