Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam terror attack: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہلوکین کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

وزیر اعظم کے آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شدید زخمی ہونے والوں کو دو دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (فائل فوٹو)۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شدید زخمی ہونے والوں کو دو دو لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔

مرکزی زیر انتظام علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو قابل نفرت حملہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بے گناہ شہریوں کے خلاف اس وحشیانہ اور بے ہودہ حملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ’’پہلگام میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے سے دلی دکھ ہوا ہے۔ معصوم شہریوں کے خلاف اس وحشیانہ اور بے ہودہ عمل کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘

کسی کی موت سے ہونے والے نقصان کی تلافی ممکن نہیں: وزیر اعلیٰ

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے اس سلسلے میں کہا گیا کہ ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردانہ حملے میں معصوم شہریوں کے جانی نقصان کا معاوضہ کوئی بھی رقم نہیں ہو سکتی۔ اس کے باوجود جموں و کشمیر حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 1 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

سی ایم او نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’متاثرین کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں جموں و کشمیر کی حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی ہمارے عزم کو کبھی نہیں توڑ سکتی۔ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس بربریت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read