Bharat Express DD Free Dish

The secret of happiness is hidden in colors: رنگوں میں چھپا ہے خوشی کا گہرا راز، صحیح چُنا تو ’ڈوپامائن‘ کا بڑھے گا لیول اور کِھل اُٹھیں گے آپ

ماہرین صحت کے مطابق نیلا رنگ بھی موڈ کو پرسکون کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر ’ڈوپامائن ڈریسنگ‘ کا ٹرینڈ بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگ چمکدار رنگ کے کپڑے پہن کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

رنگوں میں چھپا ہے خوشی کا گہرا راز

نئی دہلی: رنگ نہ صرف ہماری زندگی میں رنگ بھرتے ہیں بلکہ ہمارے خیالات پر بھی اثر چھوڑتے ہیں۔ ہر رنگ کی اپنی کہانی ہوتی ہے جو ہمارے موڈ کو بدلتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پیلے یا نارنجی جیسے چمکدار رنگ اندرونی اطمینان اور خوشی کو دوگنا کردیتے ہیں، جس کی وجہ ڈوپامائن ہارمون کا بڑھا لیول ہوتا ہے۔ رنگوں کی وجہ سے ڈوپامائن کا لیول بڑھ جاتا ہے اور پھر زندگی خوش رنگ ہو جاتی ہے! آخر یہ ڈوپامائن ہوتا کیا ہے؟

ڈوپامائن ایک نیورو ٹرانسمیٹر اور ہارمون ہے جو دماغ میں کام کرتا ہے۔ یہ ایک کیمیائی میسنجر ہے اور عصبی خلیوں (Nerve Cells) کے درمیان پیغامات منتقل کرتا ہے۔ حالانکہ، اس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا، لیکن ڈوپامائن پر رنگ کا اثر ہوتا ہے۔ سائنسی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ الگ الگ رنگ آپ کے دماغ کے مختلف حصوں کو متحرک کرتے ہیں۔

آیوش ڈائریکٹوریٹ دہلی کے چیف میڈیکل آفیسر (ایس اے جی) اور IHBAS یونٹ کے انچارج ڈاکٹر اشوک شرما کے مطابق، ہماری زندگی قوس قزح (Rainbow) کی طرح ہے، ہمارے جذبات الگ الگ ہوتے ہیں، کبھی ہم خوش ہوتے ہیں، تو کبھی ہم غمگین ہوتے ہیں…کبھی زندگی جوش سے بھری ہوتی ہے، تو کبھی ہم اداس ہوتے ہیں اور زندگی بے رنگ ہو جاتی ہے۔ اس پر ریسرچ بھی بہت ہوئی ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ آخر ہوتا کیسے ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق رنگ دماغ کے ہائپوتھیلمس کو پیغام بھیجتے ہیں، یہ آپ کا موڈ بدلتے ہیں اور اس میں ہارمونز ریلیز کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق خاص طور پر پیلا اور نارنجی رنگ خوشی سے جڑا ہوتا ہے۔ پیلا رنگ خوشی اور اطمینان ظاہر کرتا ہے۔

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خوش لوگ پیلا رنگ اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کے لیے چُنتے ہیں، جب کہ اداس لوگ سرمئی (Gray) رنگ کا انتخاب کرتے ہیں۔ پیلے رنگ میں بنا ’اسمائلی‘ اس خوشی کی سب سے بڑی مثال ہے، جسے 1960 میں ایک ڈیزائنر نے ملازمین کے موڈ کو بہتر کرنے کے لیے بنایا تھا۔

ماہرین صحت کے مطابق نیلا رنگ بھی موڈ کو پرسکون کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر ’ڈوپامائن ڈریسنگ‘ کا ٹرینڈ بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگ چمکدار رنگ کے کپڑے پہن کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر موڈ کو ٹھیک رکھنا ہے تو اس میں سب سے اچھا کردار صحیح رنگ کے کپڑے ادا کرتے ہیں۔ پیلے اور نارنجی رنگوں کو اپنی زندگی میں شامل کر کے خوشیوں کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

2012 میں یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر میں کی گئی ایک اسٹڈی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کپڑے پہننے کا طریقہ ہمارے موڈ کو سیدھے متاثر کرتا ہے۔ یہ کپڑے کی نفسیاتی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، جو خوشی اور اطمینان کا باعث بنتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read