گزشتہ مالی سال 2024-2025 میں ہندوستان کی گاڑیوں کی کل برآمدات 19 فیصد بڑھ کر 53 لاکھ سے زیادہ ہوگئیں، جس کی وجہ بیرون ملک منڈیوں میں مسافروں، دو پہیہ گاڑیوں اور تجارتی گاڑیوں کی مضبوط مانگ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں گاڑیوں کی کل برآمدات 53.63 لاکھ (53,63,089) یونٹس تھیں، جب کہ 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں یہ 45 لاکھ (45,00,494) یونٹس تھیں۔
سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (SIAM) نے یہ جانکاری دی ہے۔ مسافر گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ مالی سال میں 15 فیصد بڑھ کر 7,70,364 یونٹس ہوگئیں جو کہ 2023-2024 میں 6,72,105 یونٹس تھیں۔ صنعتی ادارہ SIAM نے کہا کہ ہندوستان میں بنائے گئے عالمی ماڈلز کی مانگ کی وجہ سے اس طبقہ نے گزشتہ مالی سال میں اپنی بہترین سالانہ کارکردگی ریکارڈ کی۔
SIAM نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے معیارمیں بہتری کے ساتھ، کچھ کمپنیوں نے ترقی یافتہ منڈیوں میں برآمدات بھی شروع کر دی ہیں۔ یوٹیلیٹی گاڑیوں کی برآمدات بھی نمایاں طور پر بڑھ کر 3,62,160 یونٹس تک پہنچ گئیں۔ یہ مالی سال 2023-2024 میں 2,34,720 یونٹس کے مقابلے میں 54 فیصد کا اضافہ ہے۔ دو پہیوں کی برآمدات گزشتہ مالی سال میں 21 فیصد بڑھ کر 41,98,403 یونٹس تک پہنچ گئیں، جب کہ 2023-2024 میں یہ تعداد 34,58,416 یونٹس رہی۔
SIAM نے کہا کہ نئے ماڈلزاورنئی مارکیٹوں نے دو پہیوں کی برآمدات کے دائرہ کارکو بڑھانے میں مدد کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ افریقی خطے میں معاشی استحکام اورلاطینی امریکہ میں طلب نے اس نمو کو سہارا دیا ہے۔ مالی سال 2023-2024 کے مقابلے میں 2024-2025 میں تین پہیوں کی برآمدات میں دو فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3.1 لاکھ یونٹس رہی۔
کمرشل گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ مالی سال 23 فیصد بڑھ کر 80,986 یونٹس ہوگئیں، جو کہ پچھلے سال 65,818 یونٹس تھیں۔ آٹوموبائل مینوفیکچررز کی باڈی نے کہا کہ افریقہ اور پڑوسی ممالک جیسے اہم بازاروں میں برآمدی مانگ جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ ‘میڈ ان انڈیا’ گاڑیوں کی پہنچ بڑھ رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
