امریکی نائب صدر جیمز ڈیوڈ (جے ڈی) وانس 21 سے 24 اپریل 2025 تک ہندوستان کے دورے پر ہوں گے۔ وہ اپنی ہندوستانی نژاد بیوی اوشا اور بچوں کے ساتھ 18 اپریل کو اٹلی کے لیے روانہ ہوئے اور 21 اپریل کو ہندوستان پہنچیں گے۔ دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد وانس اسی رات جے پور پہنچیں گے۔ جے پور میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران وہ 22 اپریل کو راجستھان انٹرنیشنل سنٹر میں بزنس سمٹ سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر دہلی میں ان کا استقبال کریں گے اور جے پور میں بھی ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
جے پور میں ثقافتی پروگرام
وانس کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب وہ 23 اپریل کی صبح امریکی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے آگرہ جائیں گے۔ تاج محل میں تقریباً تین گھنٹے گزارنے کے بعد وہ دوپہر میں جے پور واپس آئیں گے۔ جے پور میں وہ سٹی پیلس کا دورہ کریں گے۔ 22 اپریل کو آمیر پیلس میں ان کو راجستھانی روایات سے روشناس کرایا جائے گا، جہاں کٹھ پتلی رقص، لوک رقص اور مقامی کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ وہیں جودھپوری پگڑی پہنا کر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ وہ 24 اپریل کو صبح 6:30 بجے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے۔
جے پور میں سخت سیکیورٹی
جے پور ہوائی اڈے پر وانس کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے لیے ریاستی حکومت نے 20 گاڑیوں کا ایک قافلہ اور ایک خصوصی ایمبولینس کو تعینات کیا ہے، جس میں سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہوگی۔ آمیر پیلس میں بھی 12 گائیڈز کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی چیک مکمل کر لیا گیا ہے۔ 22 اپریل کی صبح 9 بجے سے پیلس عام سیاحوں کے لیے ڈھائی گھنٹے تک بند کر دیا جائے گا۔انٹیلی جنس پولیس اور راجستھان پولیس سادہ کپڑوں میں تعینات رہے گی۔
آمیر پیلس کی تیاریاں مکمل
آمیر پیلس کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راکیش چھولک نے کہا کہ وانس کے دورے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محل کی تزئین و آرائش اور حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ راجستھانی انداز میں استقبال کے ساتھ جے پور کی تاریخ بھی مہمانوں کو سنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ وانس کا یہ دورہ ہندوستان-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


