دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے دیال پور میں جمعہ کی دیر رات ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے شکتی وہار علاقے میں رات 3 بجے کے قریب چار منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 4 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ملبے سے تقریباً 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ فی الحال خدشہ ہے کہ 8 سے 10 افراد اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف اور دہلی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فوری طور پر راحت اور بچاؤکا کام شروع کر دیا گیا۔ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام مسلسل جاری ہے۔
#WATCH दिल्ली: मुस्तफाबाद इलाके से दृश्य, जहां आज सुबह एक इमारत ढहने के बाद लोगों के फंसे होने की आशंका है। बचाव कार्य जारी है। pic.twitter.com/tZREJawivW
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2025
فائر آفیسر نے اطلاع دی
#WATCH | Delhi: Rajendra Atwal, Divisional Fire Officer says, ” We received a call regarding a house collapse around 2:50 am…we reached the spot and found out that the entire building has collapsed and people are trapped under the debris…NDRF, Delhi Fire Service are working… https://t.co/DpQV1trJsZ pic.twitter.com/Ohmv6vtRE1
— ANI (@ANI) April 19, 2025
ڈویژنل فائر آفیسر راجیندر اٹوال نے بتایا کہ انہیں صبح 2:50 بجے مکان گرنے کی اطلاع ملی۔ جب ٹیم موقع پر پہنچی تو پوری عمارت زمین بوس ہو چکی تھی۔ لوگ ملبے میں دب گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے تمام تر کوششیں کی گئی ہیں۔
14 افراد کو نکال لیا گیا، 4 ہلاک
#WATCH | Delhi: Sandeep Lamba, Additional DCP, North East District, says, ” The incident took place at 3 am in the morning. 14 people were rescued, but four among them succumbed…it was a four-storey building…rescue operation is underway. 8-10 people are still feared trapped” https://t.co/lXyDvOqwSY pic.twitter.com/F1BTiUZYcp
— ANI (@ANI) April 19, 2025
ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لامبا نے بتایا کہ اب تک 14 لوگوں کو نکالا جا چکا ہے۔ لیکن ان میں سے چار جان کی بازی ہار گئے۔ یہ عمارت چار منزلہ تھی۔ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
حادثے کی وجہ موسم
#WATCH दिल्ली: मुस्तफाबाद में इमारत ढहने की घटना कैमरे में कैद हुई।
दिल्ली पुलिस के अनुसार, “बाहर निकाले गए 10 लोगों में से 4 की मृत्यु हो गई है। बचाव अभियान अभी भी जारी है।”
(सोर्स – स्थानीय निवासी) pic.twitter.com/wbhLurhE9s
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 19, 2025
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات دہلی میں موسم اچانک خراب ہو گیا۔ موسلادھار بارش اور طوفان نے کئی علاقوں کو نقصان پہنچایا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے یہ عمارت بھی گر گئی ہے۔ یہ عمارت شمال مشرقی دہلی کے دیال پور تھانہ علاقے کے مصطفی آباد کی ہے، اور یہ عمارت تقریباً 60 گز کے علاقے میں بنائی گئی تھی۔
لوگوں نے سنائی حادثہ کی کہانی
#WATCH | Mustafabad building collapse | An eyewitness says, ” Two men and two daughters-in-law stay here. The oldest daughter-in-law has three children, second daughter-in-law has three children…right now we don’t know anything. They are nowhere to be seen” https://t.co/lXyDvOpZ3q pic.twitter.com/1dbstH6Vn3
— ANI (@ANI) April 19, 2025
ایک خاتون نے بتایا کہ اس گھر میں دو مرد اور ان کی بیویاں رہتی تھیں۔ بڑی بہو کے تین بچے ہیں اور چھوٹی بہو کے بھی تین بچے ہیں۔ فی الحال کسی کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔ وہ سب ملبے میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔
بھار ت ایکسپریس پریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
