ثقافت کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات اور تقاریر کا مجموعہ ’’سنسکرتی کا پانچواں ادھیائے‘‘ کے نام سے اب ایک کتاب کی شکل میں قارئین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کتاب کا رسمی اجراء جمعہ کی شام 5 بجے نئی دہلی میں اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (IGNCA) کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق جونا اکھاڑہ کے سربراہ آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی اودھیشانند گری مہاراج اس کتاب کا باقاعدہ اجراء کریں گے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں آئی جی این سی اے کے صدر رام بہادر رائے مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔
کتاب میں کیا خاص ہے؟
’’سنسکرتی کا پانچواں ادھیائے‘‘ وزیر اعظم مودی کی مختلف مواقع پر کی گئی تقاریر کا مجموعہ ہے۔ اس میں ہندوستانی ثقافت، روایات، روحانی اقدار اور ثقافتی ورثے کا ذکر ہے۔ کتاب کا دیباچہ رام بہادر رائے نے لکھا ہے اور اسے ڈاکٹر پربھات اوجھا نے مرتب کیا ہے۔ پربھات پرکاشن نے یہ کتاب شائع کی ہے۔ کتاب کی رسمِ اجرا کے تقریب میں ہندوستان کی لازوال روایات کو سمجھنے میں دلچسپی رکھنے والے دانش وروں، ادب سے محبت کرنے والوں اور پالیسی سازوں کی شرکت کا امکان ہے۔
2023 میں بھی وزیر اعظم مودی کی دو جلدوں پر مبنی ایک کتاب ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کا اجرا کیا گیا تھا، جو جون 2020 سے مئی 2021 اور جون 2021 سے مئی 2022 کے درمیان ان کی کامیاب دوسری میعاد کے دوران کی گئی تقاریر اور ان خطابات کا مجموعہ تھی۔اس کتاب کا اجرا بھوپال کے بین الاقوامی کوشا بھاؤ ٹھاکرے سمیلن کیندر میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اور بھی کئی اہم موضوعات پر وزیر اعظم مودی کی منتخب تقریریں مرتب کی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


