Bharat Express DD Free Dish

Jharkhand Minister Irfan Ansari On Waqf Act: ‘ہمیں بے وجہ چھیڑ رہی ہے بی جے پی، جھارکھنڈ میں نہیں نافذ ہونے دیں گے وقف قانون’، ریاستی وزیر عرفان انصاری کا بڑا بیان

جھارکھنڈ کے وزیرصحت عرفان انصاری نے کہا کہ اصل مدعوں سے بھٹکانے کے لئے بی جے پی یہ سب کررہی ہے۔ ہم جھارکھنڈ میں وقف قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

جھارکھنڈ حکومت میں وزیر عرفان انصاری نے کہا- ریاست میں وقف قانون نافذ نہیں ہوگا۔

Jharkhand Minister Irfan Ansari On Waqf Law: جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت میں وزیر صحت عرفان انصاری نے وقف قانون سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں وقف قانون کو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ وقف قانون کے سبب پُرتشددحادثات رونما ہورہے ہیں اورلوگوں کی جان جا رہی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرصحت عرفان انصاری نے کہا کہ وقف قانون کی وجہ سے بنگال میں کیا حال ہے، یہ سبھی جانتے ہیں۔ بنگال میں مسلسل پُرتشدد حادثات رونما ہو رہے ہیں، لوگوں کی جان جا رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی لوگ ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس جو اختیارات ہیں، اس پراسے تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔ کسی کوتکلیف دینا اچھی بات نہیں ہے۔

مسلمانوں پرظلم کررہی ہے بی جے پی: کانگریس

عرفان انصاری نے مزید کہا، “بی جے پی کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ ایک سازش کے تحت ہماری قوم پر ظلم کر رہی ہے۔ ہماری قوم کے نہ تو بی جے پی میں وزیرہیں اور نہ رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی  رکن پارلیمنٹ۔ پھر ہمارے لئے بی جے پی اتنی ہمدرد کیوں بن رہی ہے؟”

انگریزوں کی پالیسی پر چل رہی ہے بی جے پی

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ترجمان کہہ رہے ہیں کہ وقف قانون کے تحت ہماری ترقی ہوگی۔ ہماری فکرکیوں بی جے پی کررہی ہے۔ ہماری جو قوم ہے، زندہ دل قوم ہے، ہم کماکراپنی فیملی کا پیٹ پالتے ہیں۔ بی جے پی بے وجہ چھیڑ رہی ہے۔ لوگوں کوبی جے پی نے سڑک پراتارکرآندولن کروا رہی ہے۔ بی جے پی کی پالیسی شروع سے ہی وہی رہی، پھوٹ ڈالواورراج کرو۔ انگریزجس پالیسی پرچل رہے تھے۔ بی جے پی بھی اسی پالیسی پرچل رہی ہے۔ وزیرنے دعویٰ کیا کہ آنے والے دن بہت دھماکہ خیزہونے والے ہیں۔ آخر میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وقف ایکٹ کو جھارکھنڈ میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read