وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکیم کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر مدرا یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس خاص موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے ہندوستان بھر سے مدرا سے فائدہ اٹھانے والوں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اس اسکیم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی ہے۔
مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟
Mudra Yojana has given opportunities to countless people to showcase their entrepreneurial skills. Interacted with some of the beneficiaries of the scheme. Their journey is inspiring. #10YearsOfMUDRA https://t.co/QcoIK1VTki
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2025
وزیر اعظم مودی نے کہا، “آج جب ہم مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہورہے ہیں ، میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جن کی زندگیوں میں اس اسکیم نے مثبت تبدیلی لائی ہے۔ اس ایک دہائی میں مدرا یوجنا نے بہت سے خوابوں کو سچ کیا ہے اور ان لوگوں کو بااختیار بنایا ہے، جو پہلے مالی مدد سے محروم تھے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں لوگوں کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت نے اب تک تقریباً 33 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے بغیر ضمانت کے تقسیم کیے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پردھان منتری مدرا یوجنا 8 اپریل 2015 کو شروع کی گئی تھی، اور اب اس اسکیم کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
To mark #10YearsOfMUDRA, I had invited Mudra beneficiaries from all over India to my residence. They shared fascinating insights on how this scheme has transformed their lives. Do watch the interaction in a short while from now, at 9 AM.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 8, 2025
پی ایم مودی نے نوجوانوں سے کی یہ اپیل
وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا، “آج ہندوستان کے نوجوان کسی بھی شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں، اگر انہیں تھوڑی سی مدد ملے تو وہ بڑے نتائج دے سکتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،یہ وہی حکومت ہے جو 10 سال بعد اس اسکیم کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور فائدہ اٹھانے والوں سے براہ راست بات چیت کر رہی ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ اسکیم میں مزید کیا بہتری لائی جا سکتی ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
