Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s appeal: Medical education should be in Tamil: وزیر اعظم نے کہا-تمل میں بھی ہونی چاہیے میڈیکل کی تعلیم، غریبوں کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بننے کا موقع ملے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز تمل ناڈو کے رامیشورم میں رام نومی کے موقع پر 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز تمل ناڈو کے رامیشورم میں رام نومی کے موقع پر 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے تمل زبان کے حوالے سے بڑی بات کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمل زبان کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیکل کی تعلیم تمل زبان میں فراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مودی نے کہا کہ تمل زبان اور وراثت کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کسی کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ انھیں تمل ناڈو کے رہنماؤں کے خطوط موصول ہوتے ہیں لیکن ان پر تمل میں دستخط نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا ’’کم از کم اپنے دستخط تمل میں کریں‘‘۔

صحت سے متعلق حکومت کی اسکیموں کا کیا ذکر

وزیر اعظم نے صحت کے شعبے میں حکومت کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’تمل ناڈو میں 1,400 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر ہیں جہاں 80 فیصد تک کی رعایت پر دوائیں دستیاب ہیں، جس کے نتیجے میں ریاست کے لوگوں کے لیے 7,000 کروڑ روپے تک کی بچت ہوتی ہے۔ریاست کو گزشتہ چند سالوں میں 11 نئے میڈیکل کالج ملے ہیں جس سے میڈیکل سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب غریب سے غریب انسان کے بیٹے اور بیٹیاں بھی ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔ میں تمل ناڈو حکومت سے تمل زبان میں بھی میڈیکل کورسز کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔‘‘

اپنی تقریر میں پمبن برج کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے رامیشورم میں بنائے گئے ملک کے پہلے عمودی لفٹ ریلوے سمندری پل کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس پل کی تعمیر نے ہزاروں سال پرانے مذہبی شہر کو 21ویں صدی کے جدید ہندوستان سے جوڑ دیا ہے۔ یہاں تک کہ بڑے جہاز بھی اس کے نیچے سے گزر سکتے ہیں اور تیز رفتار ٹرینیں بھی اس پر چل سکتی ہیں۔‘‘ انھوں نے اسے انجینئرنگ کا کمال قرار دیا اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئرز اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read