Bharat Express DD Free Dish

Mahrang Baloch: پاکستانی انسانی حقوق کی کارکن ماہ رنگ بلوچ نے مشروط رہائی کی پیش کش مسترد کی، ہر ایک کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا

پاکستانی حکام اور زیر حراست بلوچ کارکن ماہ رنگ بلوچ کے درمیان مذاکرات اس وقت ناکام ہو گئے جب ماہ رنگ نے اپنی رہائی کی مشروط پیش کش سے انکار کر دیا۔

پاکستانی حکام اور زیر حراست بلوچ کارکن ماہ رنگ بلوچ کے درمیان مذاکرات اس وقت ناکام ہو گئے جب ماہ رنگ نے اپنی رہائی کی مشروط پیش کش سے انکار کر دیا۔ بلوچستان پوسٹ کی خبر کے مطابق کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک وفد نے پہلے دن میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا تھا۔ ماہ رنگ کی بہن نادیہ بلوچ کے مطابقحکام نے ماہ رنگ کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے معاہدے کے بدلے میں ان کی رہائی کی تجویز پیش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نادیہ بلوچ نے کہا ’’ماہ رنگ بلوچ نے ان شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسے بتایا کہ اس کی رہائی ان شرائط کے تحت دی جائے گی، جب کہ دیگر زیر حراست بی وائی سی ممبران کی رہائی پر اس کی رہائی کے بعد ہی غور کیا جائے گا۔ تاہم ماہ رنگ نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک زیر حراست ہر کارکن کو رہا نہیں کیا جاتا وہ جیل نہیں چھوڑے گی۔‘‘

ماہ رنگ بلوچ کے انکار کے بعد حکومتی وفد نے مزید بات چیت کیے بغیر مذاکرات ختم کر دیے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی ایک سرکردہ کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو کوئٹہ میں ایک پرامن دھرنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اس درمین بلوچستان اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں ماہ رنگ بلوچ اور دیگر زیر حراست کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ یہ احتجاجی مظاہرے بڑھتے ہوئے عوامی عدم اطمینان اور حکومت کی طرف سے کارکنوں کی حراست کے درمیان، خاص طور پر بلوچستان میں سیاسی آزادیوں کے مطالبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read