وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کیا ہے۔ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یہ دورہ نہایت اہم ہے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے تھائی لینڈ کی راجدھانی بنکاک میں ہندوستانی برادری سے ملاقات کی اور تھائی لینڈ کے بھرپور ثقافتی ورثے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم کو پیش کیا گیا ’’دی ورلڈ ٹپیٹاکا: سجّیا فونیٹک ایڈیشن‘‘
دوطرفہ ملاقات کے بعد تھائی وزیر اعظم پیتونگترن شیناواترا نے وزیر اعظم مودی کو ایک خصوصی تحفہ یعنی ’’دی ورلڈ ٹپیٹاکا: سجّیا فونیٹک ایڈیشن‘‘ پیش کیا۔ یہ ایک بہت ہی قیمتی اور اہم متن ہے، جس میں بھگوان بدھا کی تعلیمات کا مجموعہ ہے۔ یہ ایڈیشن 108 جلدوں پر مشتمل ہے، جس میں بدھ مت کے اہم اصولوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تحفہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے راماین کا تھائی ورژن ’’راماکین‘‘ دیکھا
وزیر اعظم مودی کا بنکاک پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان اور مقامی لوگ ان کے استقبال کے لیے پرجوش نظر آئے۔ اس موقع پر گجرات سے تعلق رکھنے والی گربا ڈانس ٹیم نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جب کہ تھائی کمیونٹی نے اپنے روایتی منتروں کے ساتھ ان کا اعزاز کیا۔ خاص طور پر تھائی لینڈ میں رامائن کے تھائی ورژن ’’راماکین‘‘ کا اسٹیج دیکھنے کے بعد وزیر اعظم نے ہندوستانی اور تھائی ثقافت کے اتحاد کی تعریف کی۔
وزیر اعظم کو پیش کیا گیا گولڈن ٹیمپل سے ایک یادگار نشان
وزیر اعظم مودی کو اس موقع پر کئی ثقافتی تحائف بھی دیے گئے۔ تھائی لینڈ کی سکھ برادری نے انھیں گولڈن ٹیمپل کا سووینئر پیش کیا جب کہ جین برادری نے نوجر منتر پڑھے۔ اسکان کے ایک رکن نے انھیں بھگوت گیتا پیش کی۔ یہ تمام تحائف تھائی لینڈ پر ہندوستانی ثقافت کے گہرے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔
BIMSTEC چوٹی کانفرنس اور دوطرفہ بات چیت
وزیر اعظم مودی کے تھائی لینڈ کے دورے کا ایک اہم حصہ BIMSTEC کانفرنس تھی، جس میں انھوں نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کانفرنس میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی اس دوران بنگلہ دیش کے عبوری وزیر اعظم یونس خان سے بھی ملاقات کریں گے، جو گزشتہ سال اقتدار کی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہو سکتی ہے۔
سمراٹ اشوک سے جدید دور تک کا سفر
ہندوستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات 2000 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ سمراٹ اشوک کے زمانے میں تھائی لینڈ میں بدھ مت کی تبلیغ کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کا اثر دیکھا گیا۔ بدھ مت ہندوستان سے تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور تھائی لینڈ میں رامائن کو ’’راماکین‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ تعلقات آج بھی مضبوط ہیں اور ہندوستان-تھائی لینڈ تعلقات نہ صرف تاریخی طور پر گہرے ہیں، بلکہ تجارتی اور ثقافتی لحاظ سے بھی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

