تصویر: پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ناگپور کا ایک اہم دورہ کیا، جہاں انھوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ایک روڈ شو کا انعقاد کیا اور سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ سہولت میں لوئٹرنگ میونیشن ٹیسٹ رینج کا افتتاح کیا۔ اپنے اس یادگار دورے کی اہم جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ناگپور کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پیش ہیں ناگپور کے ایک نہایت ہی خاص دورے کی اہم جھلکیاں۔ اس محبت کے لیے ناگپور کے لوگوں کا بہت شکریہ۔‘‘
Here are highlights from a very special Nagpur visit! Thankful to the people of Nagpur for the affection. pic.twitter.com/9rKMXi1AXk
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
وزیر اعظم مودی کا ناگپور کا دورہ ورشا پرتیپدا کے دوران ہوا ہے، جب آر ایس ایس کے بانی کیشو بلی رام ہیڈگیوار کی یوم پیدائش بھی منائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر اسمرتی مندر میں ہیڈگیوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ ان کے ساتھ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔
آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کا بھی کیا دورہ
ایکس پر ایک الگ پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا ’’ناگپور میں اسمرتی مندر کا دورہ کرنا ایک بہت ہی خاص تجربہ ہے۔ آج کا دورہ اس لیے بھی اور خاص ہے کہ یہ ورشا پرتیپدا کے موقع پر ہوا ہے جو پرم پوجیہ ڈاکٹر صاحب کی جینتی بھی ہے۔‘‘ آر ایس ایس کے رضاکاروں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے نوٹ کیا کہ چاہے وہ مہا کمبھ ہو یا کوئی اور موقع، ‘سویم سیوک’ لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ آر ایس ایس کا صد سالہ جشن منانے کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک سال پہلے شروع ہونے والی یہ تنظیم آج ایک بڑا درخت بن چکی ہے۔
آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ناگپور میں ایک روڈ شو کیا، جہاں ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد کھڑی تھی۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹیڈ سہولت کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے لوئٹرنگ میونیشن ٹیسٹ رینج کا افتتاح کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

