آئی پی ایل 2025 کے 8ویں میچ میں ایم ایس دھونی نے اپنی زبردست اسٹمپنگ سے سب کو حیران کردیا۔ ایم ایس دھونی کی یہ تیز اسٹمپنگ فل سالٹ کے خلاف ہوئی، ان کا اسٹمپ کریز کے اندر پاؤں رکھتے ہی اڑ گیا۔
دھونی کو یہ اسٹمپنگ مکمل کرنے میں صرف 0.10 سیکنڈ لگے، جو کسی اور کے لیے ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ اس اسٹمپنگ کو دیکھ کر میدان میں کھڑے وراٹ کوہلی بھی حیران رہ گئے،اس کا ریکشن کا (ردعمل )سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
فل سالٹ کی اننگز کا اختتام
MS DHONI IS THE GOD OF STUMPING 🦁🔥 pic.twitter.com/ajZQyIYiq5
— Johns. (@CricCrazyJohns) March 28, 2025
فل سالٹ اور وراٹ کوہلی نے آر سی بی کی اننگز کا آغاز کیا۔فل سالٹ بہت جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے، لیکن 5ویں اوور کی آخری گیند پر ایم ایس دھونی نے انہیں اسٹمپ کر کے پویلین بھیج دیا۔ فل سالٹ نے 16 گیندوں میں 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے تھے۔
نور احمد کی گیند پر دھونی کا جادو
نور احمد کی گیند پر اس شاندار اسٹمپنگ کے لئے ذمہ دار تھی۔فل سالٹ آف سائیڈ پر شاٹ مارنے کی کوشش کر رہے تھے،لیکن گیند باہر جا رہی تھی۔ اس دوران ان کا پاؤں کریز سے باہر تھا اور دھونی نے بڑی ہوشیاری اور تحمل سے اسٹمپ کو اڑا دیا۔ یہ اسٹمپنگ ایک ایسی مثال بن گئی ہے ،جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سب سے پہلے میانمار کی مدد کے لیے آگے آیا،15 ٹن امدادی سامان روانہ، زلزلہ میں 154 افراد جاں بحق!
وراٹ کوہلی کاریکشن وائرل ہوا
دھونی کی اسٹمپنگ دیکھنے کے بعد وراٹ کوہلی کا ریکشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وراٹ کوہلی نے اس میچ میں 30 گیندوں میں 31 رنز بنائے اور 1 چھکا اور 2 چوکے لگائے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ انہیں بھی نور احمد نے آؤٹ کیا۔
دھونی کے اسٹمپنگ کی مثال
ایم ایس دھونی کے اس وکٹ کیپنگ شاٹ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کے تیز ترین وکٹ کیپرز میں سے ایک ہیں۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے نور احمد کی بولنگ پر سوریہ کمار یادیو کو اسٹمپ کیا تھا اور اب پھر اسی جوش اور رفتار کے ساتھ فل سالٹ کو آؤٹ کیا۔ دھونی کی اسٹمپنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

