جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالروں نے بلڈ کینسر ویکسین بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محقیقن (ریسرچ اسکالرز) نے ٹی سیل کو موڈیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس سے نہ صرف بلڈ کینسرکے مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا، بلکہ اہل وطن کوعلاج کا سستا آپشن (کم قیمت پرعلاج) بھی ملے گا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اس ریسرچ کوفروری 2025 میں انٹرنیشنل جنرل سیل رپورٹ میڈیسن نے منظور بھی کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ سی اے آرٹی-سیل تھیریپی کے پیٹنٹ کے لئے درخواست بھی کی گئی ہے۔
کینسر کے خلیات کو ٹارگیٹ کیا جاسکے گا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملٹی ڈسپلنری سینٹرفارایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ اسٹڈیز(ایم سی اے آرایس) کے ڈائریکٹرپروفیسرمحمد حسین نے وضاحت کی کہ سی اے آرٹی-سیل تھراپی میں، مریض کے اپنے خلیات کوجینیاتی طورپرتبدیل کیا جاتا ہے تاکہ کینسرکے خلیات کو ہدف بنایا جاسکے اوران پرحملہ کرکے انہیں ختم کیا جا سکے۔
دراصل، بی-سیل لیمفوسائٹس اینٹی باڈیز بناتے ہیں، جومدافعتی نظام کوانفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ غیرمعمولی حالات میں، وہ بدل جاتے ہیں اور کینسرمیں بدل جاتے ہیں۔ جبکہ ٹی سیل ایک طرح کی خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کا حصہ ہیں۔ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ پروفیسر محمد حسین کے مطابق، ٹی سیلزکوتبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ بلڈ کینسر میں مبتلا مریض کے ٹی سیلزکو موڈیفائی (تبدیل) کرنے پروہ کینسرسیل کو تیزی کے ساتھ تبادہ کرسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

