Bharat Express DD Free Dish

Delhi Government approves Mahila Samridhi Yojana: دہلی میں خواتین کے لئے آئی 2500 روپئے کی خوشخبری، وزیراعلیٰ ریکھا نے ختم کیا دہلی کی خواتین کا انتظار

دہلی کابینہ نے خواتین سمردھی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہرماہ 2500 روپئے ملیں گے۔ یوم خواتین 2025 کے موقع پر وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جو کہتے ہیں، وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ اتنا بڑا فیصلہ بی جے پی ہی کرسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی کی خواتین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کابینہ نے خواتین سمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہرماہ 2500 روپئے ملیں گے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اس کا اعلان دہلی کے جواہر لال نہرواسٹیڈیم میں کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دہلی کی عوام سے کئے گئے ہروعدے پورے کریں گے۔ وزیراعظم مودی جو کہتے ہیں، وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ اتنا بڑا فیصلہ بی جے پی ہی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی میں ہی خواتین کا احترام ہے۔ عام آدمی پارٹی نے خاتون رکن پارلیمنٹ کی توہین کی۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت سے دہلی مزید محفوظ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں 1993 سے سنگٹھن (پارٹی تنظیم) سے جڑی ہوئی ہیں۔ پہلی بار الیکشن لڑی توماں نے ساتھ نہیں بلکہ والد نے ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موقع مل رہا ہے الیکشن لڑنے کا تو لڑنے دو۔ پردیش منتری سے لے کرنہ جانے کتنے فرائض کے ساتھ میں نے ان 30 سالوں میں کام کیا۔ مجھے وہ احترام ملا، جس کے خواب دیکھتے، وہ حقوق ملا جو پہنچ کے باہرتھی۔ مہیلا مورچہ (خواتین سیل) کی خواتین گھرسے تنظیم تک دوڑ دوڑ کرپورا کرتی ہیں۔ ہرمہیلا مورچہ کی خاتون (مہیلا) کی اپنی کہانی ہے۔ کوئی سرپنچ، کوئی ایم ایل اے اور کوئی رکن پارلیمنٹ بنیں۔ اب تو میں وزیراعلیٰ بن گئی۔

اندرا گاندھی کے وقت کوئی خاتون آگے نہیں بڑھی

اندرا گاندھی کے وقت ان کے علاوہ پارٹی میں کوئی خاتون آگے نہیں بڑھ پائی۔ ایک پارٹی میں تو خاتون کو گھرپر بلاکربے عزت کیا۔ آج ملک کا بجٹ اگرنرملا سیتا رمن پڑھیں گی تو دہلی کا بجٹ ریکھا گپتا پڑھیں گی۔ جس دن سے میرا اعلان ہوا ہے، اس دن سے جو جوش ہے، وہ کمال کا ہے۔ اتنا بڑا فیصلہ صرف بی جے پی ہی لے سکتی ہے۔

ڈبل انجن کی سرکار سے دہلی ہوگی مزید محفوظ

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے مزید کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کے طور پر ہرکام کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے، جو دہلی کو مزید محفوظ اور خوشحال بنانے والا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں ہماری حکومت نے ان دیگرکاموں پر تبادلہ خیال کیا ہے، جو دہلی کی بہنوں کی سیکورٹی کے لئے بہت ضروری ہیں۔ دہلی میں پنک پی سی آر اورپنک کانسٹبل کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کیا جائے گا۔ اب دہلی میں جہاں جہاں ضرورت ہے، وہاں وہاں پنک ٹوائلیٹ کی تعمیر کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read