آکاش آنند
بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو قومی رابطہ کار کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مایاوتی نے آنند کمار کو قومی رابطہ(نیشنل کو آر ڈینیٹر) کار بنایا ہے۔ مایاوتی نے راجیہ سبھا کے رکن رام جی گوتم کی ذمہ داری بڑھا دی اور اب وہ قومی رابطہ کا ر نیشنل کو آر ڈینیٹرربھی ہوں گی۔ حال ہی میں مایاوتی نے آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کو ہٹا دیا تھا۔ بی ایس پی سربراہ نے ایک میٹنگ کے دوران اپنی جانشینی پر موقف واضح کیا اور کہا کہ میری آخری سانس تک کوئی جانشین نہیں ہوگا۔
مایاوتی نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ان کے بھائی آنند کے بچوں کی شادی سیاست سے جڑے خاندان میں نہیں ہوگی۔ مایاوتی نے کہا کہ میں آنند کمار کے بارے میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ موجودہ بدلے ہوئے حالات میں پارٹی اور تحریک کے مفاد میں انہوں نے اب اپنے بچوں کو ایک غیر سیاسی خاندان سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اشوک سدھارتھ کی طرح ان کی پارٹی کو مستقبل میں کبھی کسی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بی ایس پی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں مایاوتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے – صرف یہی نہیں بلکہ اب میں نے خود فیصلہ کرلیا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں یا آخری سانس تک، پارٹی میں میرا کوئی جانشین نہیں ہوگا۔ پارٹی کے لیڈران نے اس فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا۔
بی ایس پی میرے لیے خاندان سے پہلے آتی ہے: مایاوتی
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بی ایس پی سربراہ نے آج پھر اپنے بیان کو دہرایا ہے کہ میرے لیے پارٹی اور تحریک پہلے آتے ہیں۔ بھائی، بہنیں، ان کے بچے اور دوسرے رشتہ دار وغیرہ سب بعد میں آتے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے پارٹی والوں کو یقین دلایا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں اپنی آخری سانس تک پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ پارٹی کو آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔
بی ایس پی نے مایاوتی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے کہ آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ بی ایس پی سربراہ کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
