شاعر کمار وشواس ان دنوں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے ایسی بات کہی ہے جس سے وہ تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں تیمور علی خان کا نام لے کر سیف علی خان کو نشانہ بنانے کے بعد کمار وشواس نے اب ایک نیا متنازعہ بیان دیاہے ۔دراصل، 19 جنوری کو اتر پردیش کے آگرہ میں رام کتھا کا اہتمام کیا گیا تھا، اس دوران شاعر کمار وشواس نے ملک بھر کے والدین کو نصیحتیں کیں لیکن انہوں نے ایسی بات کہی جو لوگوں کو پسند نہیں آئی۔
رام کتھا کے دوران، کمار وشواس نے کہا، ‘کوئی بھی ان لڑکیوں کا غلط استعمال نہیں کرسکتا جو اپنے والد کے ساتھ اپنا دکھ بانٹ سکتی ہیں۔ میں تمام بیٹیوں کے والد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو دوست بنائیں اور ان کو کندھا دیں۔ ورنہ کوئی اور ان کو کندھا دے دے گا۔ اس کے بعد بیٹی سوٹ کیس میں 36 ٹکڑوں میں ملے گی۔
कल आगरा में अपने-अपने राम ऊर्जा-सत्र के प्रथम दिवस पर हज़ारों की संख्या में उपस्थित होकर हमारे राघवेंद्र सरकार के गुण-स्तवन की सार्थकता को शतगुणित करने के लिए आप सभी आस्थावानों का अनंत आभार। ❤️🙏🏻
द्वितीय दिवस पर आप सबकी सपरिवार उपस्थिति पुनः प्रार्थित व प्रतीक्षित है। 🙏🏻
वेशभूषा… pic.twitter.com/MSoVw3vGPy— Dr Kumar Vishvas (@DrKumarVishwas) January 19, 2025
کمار وشواس نے یہ بھی کہاکہ میں یہ سب کہہ رہا ہوں، اسی لیے مجھے سرحد پار سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آج کل کے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر خودکشی کر لیتے ہیں۔ آئی فون نہیں دیا گیا تو خودکشی کر لی، آئی آئی ٹی میں فیل ہو گیا تو خودکشی کر لی۔ یہ سب اس لیے ہے کہ انہیں خود پر اعتماد نہیں ہے۔ انہیں اپنے والدین یا دوستوں پر بھروسہ نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔