Bharat Express

Winter relief program: گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ نے کولڈ ریلیف پروگرام کا افتتاح کیا، 3000 کمبل اور 2400 ترپال سیٹ تقسیم کیے جائیں گے

اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400 ترپال سیٹ اور 900 گرم جیکٹیں  لوگوں کو تقسیم کی جائیں گی تاکہ  سخت سردی سے نمٹنے میں  ہم ان کی مدد کرسکیں۔ تقسیم کی مہم کا آغاز سیکٹر 126 میں ننہے پرندے سمپرک بندو سے ہوا۔

ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور CHETNA کے اشتراک سے گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کی قیادت میں آج ایک اہم امدادی پہل شروع کی گئی۔ پروگرام کا افتتاح اے سی پی نوئیڈا ون نے کیا، جس دوران انہوں نے سرد موسم کے دوران کمزور طبقے اور لاچاروں وبے سہارا لوگوں  کی مدد کرنے کے عزم پر زور دیا۔

 اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400 ترپال سیٹ اور 900 گرم جیکٹیں  لوگوں کو تقسیم کی جائیں گی تاکہ  سخت سردی سے نمٹنے میں  ہم ان کی مدد کرسکیں۔ تقسیم کی مہم کا آغاز سیکٹر 126 میں ننہے پرندے سمپرک بندو سے ہوا، جس دوران علاقے میں پسماندہ خاندانوں کو انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کی ہمدردانہ کوشش کا آغاز کیاگیا۔

بھارت ایکسپریس۔