Bharat Express

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بدعنوانی معاملے میں 14 سال اور بشریٰ بی بی کو7 سال کی سزا

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ معاملے میں 14 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ان کی اہلیہ کو بھی 7 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

القادر ٹرسٹ بدعنوانی معاملے میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوعدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جیل سے باہرآنے کی امیدوں کے درمیان عمران خان کوعدالت نے 14 سال کی سزا سنائی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی ہے۔ اس طرح سے اب وہ جیل سے باہرنہیں آپائیں گے۔ عدالت نے عمران خان کوالقادرٹرسٹ بدعنوانی معاملے میں 14 سال کی سزا سنائی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوگرفتارکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی فیصلہ سننے کے لئے ادیالہ جیل میں موجود تھیں، جہاں پولیس نے انہیں باضابطہ طور پرگرفتار کرنے کے لئے گھیرلیا اور وہ گرفتار ہوگئیں۔

جج ناصرجاوید رانا نے ادیالہ جیل میں ایک عارضی عدالت میں آج یہ اہم فیصلہ سنایا۔ جبکہ اس سے پہلے سزا پر فیصلہ تین بار ملتوی کیا جاچکا ہے۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ روپئے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا۔ جرمانہ نہیں بھرنے کی صورت میں انہیں 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی۔ ادیالہ جیل کے باہر سخت سیکورٹی کے درمیان فیصلہ سنایا گیا، جس کے بعد بشریٰ بی بی کوکورٹ روم سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

    Tags:

Also Read