دھند کی چادر میں لپٹی ملک کی راجدھانی دہلی کی ہوا کا معیار ایک بار پھر انتہائی خراب ہو گیا ہے۔ ہوا کا معیار خراب ہونے کے بعد آلودگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے GRAP-4 کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 14 جنوری کو دہلی کا AQI 275 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ بدھ (15 جنوری) کو بڑھ کر 386 ہو گیا۔ بدھ کی شام 5 بجے AQI 393 تھا جو شام 6 بجے بڑھ کر 396 ہو گیا۔ 12 جنوری کو، دہلی میں گریپ 3 کی پابندیاں ہٹا دی گئیں کیونکہ بارش کے بعد دارالحکومت کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی تھی۔
گریپ4 کے نفاذ کے ساتھ ہی اب اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلائے جائیں گے۔تعمیرات اور مسماری کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ریلوے جیسے عوامی منصوبوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔پوری دہلی-این سی آر میں پتھروں کی توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی۔ہر قسم کی کان کنی پر پابندی ہے۔ بی ایس 3 پٹرو ل اور بی ایس 4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔