Bharat Express

Ihsanullah Retirement: پاکستان کے اس تیز گیند باز نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان ، صرف 22 سال کی عمر میں کہا الوداع

احسان اللہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دوں گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان کی قومی ٹیم میں جگہ بناؤں گا تاہم میں نے پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کے تیز گیند بازاحسان اللہ نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ دراصل پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں انہیں منتخب نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ناراض تھے۔ اس سے  ناراض ہو کر احسان اللہ نے صرف 22 سال کی عمر میں پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہہ کر سب کو حیران کردیا۔ احسان اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیا۔ جس میں انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات پر کھل کر بات کی۔ احسان اللہ نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے بلکہ حالات کو دیکھتے ہوئے سوچا سمجھا فیصلہ ہے۔

‘ صرف ڈومیسٹک کرکٹ پردوں گا توجہ ‘

احسان اللہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دوں گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان کی قومی ٹیم میں جگہ بناؤں گا تاہم میں نے پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب میں فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔ میری توجہ پاکستان سپر لیگ کے بغیر قومی ٹیم میں جگہ بنانے پر ہوگی۔ دراصل احسان اللہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد پاکستانی چینل پبلک نیوز سے بات کر رہے تھے۔

‘اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے نظر انداز کیا گیا’

احسان اللہ نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے نظر انداز کیا گیا۔ کسی فرنچائز نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ پرفارم کریں گے تو یہ ٹیمیں آپ کے پاس آئیں گی لیکن میرے پاس کوئی ٹیم نہیں آئی آپ کو بتادیں کہ احسان اللہ نے پاکستان سپر لیگ 2023 کے سیزن سے ڈیبیو کیا۔ اس سیزن میں احسان اللہ نے ملتان سلطانز کے لیے 7.59 کی اکانومی سے 22 وکٹیں لے کر متاثر کیا۔ اس کے بعد احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔ احسان اللہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read