Bharat Express

Weather Update: دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں دھند کا قہر جاری! ٹرین سے لےکر پروازیں ہوئیں تاخیر کاشکار ، جانئےموسم کا حال

دہلی این سی آر میں اتنی شدید سردی ہے کہ 400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ گھنی دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی ہے۔ لوگوں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 دہلی-این سی آر میں سخت سردی پڑرہی ہے۔ آج دھند اتنی گھنی ہے کہ لوگ ایک ہاتھ کے فاصلے پر بھی کچھ صاف نہیں دیکھائی دے رہاہے ۔ ویزیبلٹی صفر ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بھی آہستہ چل  نہیں رہی ہیں بلکہ رینگ رہی ہیں،   چاروں طرف دھند ہی دھند کی چادر  چھائی ہوئی ہے۔

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر اور دھند ہر سمت اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔ ت لوگ اب بھی مزید  شدید سردی کا انتظار کر رہے ہیں۔ 4 جنوری 2025 بروز ہفتہ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں دھند اور سردی کے لیے ایلواور اورنج الرٹ الرٹ ہے۔ ہفتہ کی صبح شمالی ہندوستان کی تمام ریاستوں میں دھند کا راج ہے۔

سردی کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے دہلی-این سی آر، یوپی، ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار میں دھند اور سردی کی لہر کا شدید اثر دیکھا گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط AQI 371 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ دریں اثنا، آئی ایم ڈی کے مطابق، ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے، ملک کی راجدھانی دہلی میں اگلے 6 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

دہلی این سی آر میں اتنی شدید سردی ہے کہ 400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ گھنی دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی ہے۔ لوگوں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے میں کافی مشکل ہورہی  ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں گھنی دھند کو لے کر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک لوگوں کو شدید دھند کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آج کئی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

49 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں

دہلی میں گھنے دھند کی وجہ سے دہلی سے نکلنے والی اور دہلی آنے والی 49 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ زیادہ تر ٹرینیں تین سے چار گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ 10 ٹرینوں کے وقت میں  تبدیلی کی گئی ہے۔ حال ہی میں محکمہ موسمیات نے بھی دہلی-این سی آر میں 5-6 جنوری کو بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ایسے میں اگر دہلی-این سی آر میں بارش ہوتی ہے تو سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا  ہے۔

شدید دھند اور سردی کا ریل ٹریفک پر دکھائی دے رہا ہے اثر

ملک میں جاری شدید سردی کا اثر ریلوے پر بھی صاف نظر آرہا ہے۔ دھند کی وجہ سے تقریباً 49 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ یہ ٹرینیں آدھے سے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ان میں سے چند ٹرینوں کے نام درج ذیل ہیں۔ گیا سے دہلی جانے والی 12397 مہابودھی ایکسپریس مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 10 منٹ پیچھے چل رہی ہے۔ کانپور سے دہلی جانے والی 12451 شرم شکتی ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ کئی ایسی ٹرینیں ہیں ،جو چند گھنٹے اور منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس میں 12263/پونے-حضرت نظام الدین اے سی دورنتو ایکسپریس (29 منٹ)، 12301/ہاؤڑا-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس (گیا کے راستے) 35 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ اس لیے تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے اسٹیشن کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے ٹرین کے اوقات کی جانچ کریں۔