Bharat Express

Detachable Airplane Technology: طیارے حادثہ میں اب تک ایک لاکھ 50ہزار سے زائد افراد ہلاک ،روس کی اس ٹیکنالوجی سے نہیں ہوں گی اب اموات

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز کے 80 فیصد حادثات ٹیک آف کے بعد 3 منٹ اور لینڈنگ سے 8 منٹ پہلے ہوتے ہیں۔ 

 بس ٹرین کے حادثات میں مسافروں کے زندہ بچ جانے کی امید کی جا سکتی ہے، لیکن ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کے حادثے میں بچنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے، بزنس کلاس ہویا اکونومی کلاس ہو مسافروں کو پیراشوٹ نہیں دیا جاتا ہے،اس وجہ سے 1971 سے لے کر اب تک طیارے حادثہ میں ایک لاکھ 50ہزارسے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا؟  اب روس کی ایک ٹیم ڈیٹچ ایبل کیبین کو ڈیزائن کررہی ہے، اس پیسنجرکییبن کو پائلٹ بٹن کے ذریعہ   طیارے سے الگ کردے گا ، دو ایڈوانس پیراشوٹ کی مدد سے اس  کیبین  کوکسی بھی محفوظ  جگہ پر آسانی اترا جاسکتا ہے،اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے مسافروں کی زندگی محفوظ رہے گی۔
https://www.facebook.com/reel/591196083859013

   لیکن اگرکسی وجہ سے آپ اس کا شکار ہو جائیں، تو آپ کچھ ایسے کام کر سکتے ہیں جو آپ کے بچنے کے امکانات کو بڑھا دیں گے۔

ہوائی جہاز کے حادثات کو روکنا مسافروں کے بس میں نہیں لیکن پہلے سے منصوبہ بندی کر کے کسی کی جان کو کافی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔ منصوبہ بندی میں سب سے اہم چیز یہ یاد رکھنا ہے کہ ایمرجنسی ایگزٹ جہاز میں آپ کی سیٹ سے کتنا دور ہے۔

اپنی نشست کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔ ہاؤ سٹف ورکس ویب سائٹ کے مطابق، کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ کون سی سیٹ سب سے محفوظ ہے، صرف اس بات کا خیال رکھا جائے کہ سیٹ ایسی ہو جس سے بچنا آسان ہو۔ تاہم کچھ تحقیق کے ذریعے معلوم ہوا کہ طیارے کے عقب میں بیٹھے مسافر کئی بارمحفوظ رہتے ہیں ۔ پوری آستین والی شرٹ اور فل پینٹ پہننا چاہیے کیونکہ حادثے کے دوران ٹوٹے ہوئے شیشے کے ٹکڑے، پلاسٹک وغیرہ جیسی چیزیں آپ کے جسم سے ٹکرا سکتی ہیں، جس سے آپ کو چوٹ  لگ سکتی ہیں۔ سوتی پہننا اچھا ہوگا اور مکمل طور پر بند جوتے بھی پہنیں۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز کے 80 فیصد حادثات ٹیک آف کے بعد 3 منٹ اور لینڈنگ سے 8 منٹ پہلے ہوتے ہیں۔

اگر طیارہ گر رہا ہے اور آپ سمجھ گئے ہیں کہ اگلے چند سیکنڈوں میں وہ پانی یا زمین سے ٹکرا جائے گا تو بہتر ہے کہ خوفزدہ ہونے یا رونے کی بجائے خود کو اس ٹکرانے کے لیے تیار کریں۔  اور طیارہ گر جائے تو کون سی چیزیں آپ کو زندہ رہنے میں مدد دے سکتی ہیں، انہیں اپنے ساتھ رکھیں اور خطرناک چیزوں کو اسی طرح ہٹا دیں۔

اگر طیارہ گر رہا ہے اور آپ اپنی پوزیشن پر برقرار نہیں رہ سکے ہیں، یا ہوائی جہاز ہوا میں ٹوٹ گیا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے سامان کے ساتھ پرواز کرتے ہوئے جہاز سے باہر گر جائیں گے، تو جہاز کے اندر موجود بھاری چیزوں کو ہٹا دیں۔ جتنی جلدی ممکن ہو اور کسی مضبوط چیز کا سہارا لیں۔

زیادہ تر حادثات طیارے کے گرنے کے 90 سیکنڈ کے اندر ہوتے ہیں۔ ان تمام چیزوں سے بچنے کے لیے جلد از جلد باہر نکلیں۔ چیزوں کو اٹھانے کی غلطی نہ کریں۔ دھواں دم گھٹنے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے نیچے جھک کر چلیں۔ جیسے ہی آپ نکلیں، کچھ فاصلے پر جائیں تاکہ اگر جہاز پھٹ جائے تو اس کے ٹکڑے آپ پر نہ گریں۔ جائے حادثہ سے زیادہ دور نہ جائیں کیونکہ ریسکیو ٹیم آپ کو ڈھونڈتے ہوئے وہاں آئے گی۔

بھارت ایکسپریس