Bharat Express

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد یہاں پر مشترکہ کاروائی کی گئی ،اس دوران ان تینوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ان تینوں کو گولیاں لگ گئیں۔

اترپردیش  کے پیلی بھیت سے آج صبح بڑی خبر آئی ہے۔ پنجاب میں گرینیڈ حملے کے الزام میں تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ہے۔یہ کارروائی پیر کی صبح یوپی پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کی گئی ہے۔ تینوں دہشت گرد خالصتانی کمانڈو فورس کے رکن ہیں۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 سمیت کئی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کی شناخت گرویندر سنگھ، روی اور جسپریت کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں نے کچھ عرصہ قبل پنجاب کے گورداسپور پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

یہ انکاؤنٹر پورن پور علاقے میں ہواہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم یوپی پولیس کے ساتھ مل کر تینوں دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی تھی۔ ڈی جی پی آفس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تینوں بدنام زمانہ مجرم گرداس پور کے رہنے والے ہیں۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 بندوقیں اور دو گلک پستول برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد یہاں پر مشترکہ کاروائی کی گئی ،اس دوران ان تینوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ان تینوں کو گولیاں لگ گئیں۔ جس میں گرداس پور کے رہنے والے گروویندر سنگھ، وریندر سنگھ عرف روی اور جسپریت سنگھ عرف پرتاپ سنگھ کی موت ہو گئی۔ گولیوں سے زخمی ہونے والے تمام مجرموں کو سی ایچ سی پورن پور بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیاہے۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags:

Also Read