Bharat Express

International Day of Persons with Disabilities: جہاں چیلنج دیوار بنتی ہیں،وہاں معذور لوگ سیڑھیاں بنادیتے ہیں: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر سنگھ نے کہا، “معذور افراد  ہر چیلنج کو موقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔” انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ  “معذور ” الفاظ  کو “دیویانگ” میں تبدیل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر لکھنؤ کے انٹیگریٹڈ ریجنل اسکل ڈیولپمنٹ، بازآبادکاری اور بااختیار مرکز برائے معذوری کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے معذور مستحقین کو امدادی آلات فراہم کیے اور ہونہار بچوں کو اعزاز سے نوازا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا، “معذور افراد  ہر چیلنج کو موقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔” انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ  “معذور ” الفاظ  کو “دیویانگ” میں تبدیل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور دیویانگ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو نوٹ کیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں معذور افراد کی پنشن کو بڑھا کر ₹ 1000 کرنے، معاون آلات کی تقسیم اور ₹ 1170 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے پر بات کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے سروجنی نگر میں 60 لاکھ روپے سے زیادہ کے سامان کی تقسیم کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے دیویانگ افراد کے لیے پنشن ،اسکالرشپ اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے منصوبوں کو واضح کیا اور ‘رن بہادر سنگھ ڈیجیٹل ایجوکیشن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ سینٹر’ قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

بھارت ایکسپریس