Bharat Express

 Salman Khan’s ex-girlfriend Somy Ali: سومی علی کا دعویٰ سوشانت سنگھ  نے خودکشی نہیں ان کا قتل کیا گیا تھا، ایمس کے ڈاکٹر نے بدل دی پوسٹ مارٹم رپورٹ

سومی علی نے جواب دیا، ‘ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی  کا رنگ دیا گیا تھا ۔ ایمس کے ڈاکٹر سدھیر گپتا سے پوچھیں، جنہوں نے ا س کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بدل دی۔ کیوں؟’

سومی علی کا دعویٰ سوشانت سنگھ  نے خودکشی نہیں ان کا قتل کیا گیا تھا، ایمس کے ڈاکٹر نے بدل دی پوسٹ مارٹم رپورٹ

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی ان دنوں چونکا دینے والے انکشافات کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں ،جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ اب اس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشانت کو قتل کیا گیا تھا اور ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بتایا گیا  تھا کہ اداکار نے خودکشی کی تھی۔

سومی علی نے Reddit پر Ask Me Anything (AMA) سیشن کے دوران ہندی فلم انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔ جب سومی علی  سے پوچھا گیا، ‘سوشانت سنگھ کیس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ جس طرح سے  بالی ووڈ نے انہیں گھیر لیا،وہ واقعی مایوس کن ہے۔
somy ali on sushant singh rajput

اس پر سومی علی نے جواب دیا، ‘ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی  کا رنگ دیا گیا تھا ۔ ایمس کے ڈاکٹر سدھیر گپتا سے پوچھیں، جنہوں نے ا س کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بدل دی۔ کیوں؟’ اس سے پہلے بھی جب سوشانت  سنگھ راجپوت کی موت ہوئی تھی تو سومی علی نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی ہے۔

‘ایس ایس آر، ضیاء اور دیگر کو انصاف چاہیے’

اس کے علاوہ سلمان کی سابق گرل فرینڈ سے پوچھا گیا کہ ‘اب آپ اپنے ماضی کے رشتے کو کیسے دیکھتی ہیں؟ زندگی کے اس دور میں آپ کس انصاف کی توقع کر رہی ہیں؟ اس پر سابق اداکارہ نے کہا، ‘ایس ایس آر، جیہ خان اور دیگر کے لیے انصاف کی ضرورت ہے۔ رویندر پاٹل کے بارے میں کیا خیال ہے؟ گوگل پر دیکھیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

رویندر پاٹل کون تھے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ رویندر پاٹل سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس میں اہم گواہ تھے اور انہوں نے ممبئی پولیس میں بطور کانسٹیبل اپنی نوکری شروع کی تھی۔ انہیں ایلیٹ کمانڈو سکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہیں سلمان کی حفاظت میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں گواہی دی کہ سلمان گاڑی چلا رہے تھے اور شراب کے نشے میں تھے۔ کہتے ہیں  کہ لالچ اور دھمکیاں ملنے کے باوجود وہ اپنے بیان پر قائم رہے۔ ایک سال میں ان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔ گرفتار ہو گئے، نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وہ سڑک پر آگئے تھے۔ وہ 2 سال تک ٹی بی سے لڑنے اور بھکاریوں  کی طرح  زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئےتھے۔ سلمان خان  کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کر دیا گیا۔ اس واقعے میں ایک شخص موت ہوگی تھی ، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ سبھی فٹ پاتھ پر سو رہے تھے جب ان پر گاڑی چڑھا دی  گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس