Maharashtra Assembly Elections 2024: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ممبئی میں ہے۔ چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے الیکشن کمشنرگیانیش کماراورایس ایس سندھو کے ساتھ الیکشن کی تیاریوں سے متعلق انتخابی افسران، پولیس سپرنٹنڈنٹ، میونسپل کمشنر، ڈویژنل کمشنراورریاستی حکومت کے دیگرسینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارنے کہا کہ مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے پہلے ہم نے سیاسی پارٹیوں اورافسران سمیت سبھی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ مہاراشٹرجمہوریت کے جشن میں تعاون دے گا۔
جمہوریت میں سبھی کی شراکت ضروری: راجیو کمار
ممبئی میں میڈیا بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) راجیوکمارنے کہا، ”جمہوریت میں سبھی کی شراکت ضروری ہے۔ مہاراشٹر میں ایک لاکھ 186 ووٹنگ مراکز ہیں۔ 42,558 شہری بوتھ اور57,600 دیہی بوتھ ہیں۔ ہم شہری علاقوں میں 100 فیصد بوتھوں پر سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے اور دیہی علاقوں میں بھی ہم 50 فیصد سے زیادہ بوتھوں کوسی سی ٹی وی سے کورکرنے کی کوشش کریں گے۔”
388 بوتھوں کا مینیجمنٹ خواتین کریں گی: چیف الیکشن کمشنر
انہوں نے مزید کہا، ”350 بوتھوں کا مینیجمنٹ نوجوانوں کے ذریعہ کیا جائے گا، 299 بوتھوں کا مینیجمنٹ معذوروں کے ذریعہ کیا جائے گا اور 388 بوتھ کا مینیجمنٹ صرف خواتین کے ذریعہ کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کی تشہیر نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو اس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، چیف الیکشن کمشنرراجیوکمار کی رپورٹ کے مطابق، سی ای سی نے سبھی ووٹنگ مراکزپربنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرزکو ریاست میں ووٹنگ کے دن رائے دہندگان کی قطاروں کا مناسب انتظام کرنے کے احکامات دیئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرزکو ذاتی طورپرووٹنگ مراکزکا دورہ کرکے سبھی انتظام کا جائزہ لینے کے احکامات دیئے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمشنر گیانیش کماراورایس ایس سندھو مہاراشٹر کے دوروزہ دورے پرہیں۔ مہاراشٹراسمبلی کی میعاد 26 نومبرتک ہے۔ ایسے میں امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ جلد ہی الیکشن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔