Urdu Conclave 2026

جمہوری نظام میں صحافت بہت ضروری : اشوک گئہلوت

جمہوریت میں صحافت کا اہم رول : اشوک گہئلوت

 بھارت ایکسپریس /راجستھان  کے وزیر اعلیٰ اشوک گئہلوت نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوری نطام میں صحافت کا ایک بے حد اہم رول ہے۔ جسے کسی بھی حال میں نکارا نہیں جا سکتا۔روزنامہ جلتیپ اور ماہنامہ  مانک پتریکا  زیراہتمام تقریب سے گئہلوت تقریر کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ کی وجہ سے صحافت کو بےحد نقصان پہنچا ہے۔اخبارات کی اشاعت میں کافی سارے چیلینج سامنے آئے ، اور آرہے ہیں۔حکومت کی طرف سے کیے گیے مثبت کاموں  کو دکھانے  میں  ایک اخبار بہت زمہ داری سے ان خبروں کو  پیش کرتاہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے گاندھی  جی پر بھی بات کی اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔اور یہ بھی کہا مہاتما گاندھی کی وجہ سے پورے ہندوستان کو دنیا بھر میں ایک الگ مقام ملا ہے۔

 گئہلوت نے  کرونا وبا کے درمیان اچھے انتطام کی بھی تعریف کی۔بھیلواڑہ  ماڈل کو سارے ملک میں سراہا گیا ۔اسکی بھی بات کی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read